
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’’دھورندھر‘‘ کی باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ 5 دسمبر کو ریلیز ہونے والی یہ فلم 13 دن مکمل کرنے کے بعد بھی شائقین کو سینما گھروں کی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ اب یہ فلم 450 کروڑ کلب میں شامل ہونے کو ہے۔ ادھر کپل شرما کی فلم ’کس کس کو پیار کروں 2‘ باکس آفس پر جدوجہد کرتی نظر آرہی ہے۔
13ویں دن بھی 'دھورندھر کا غلبہ جاری
دوسرے ہفتے کے کاروباری دنوں میں بھی فلم دھورندھر اپنی گرفت مضبوط بنائے ہوئے ہے، حالانکہ 13ویں دن اس کی آمدنی میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔ سیکنلک کی ایک رپورٹ کے مطابق، فلم نے اپنے دوسرے بدھ کو 25.50 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا۔ اس سے پہلے، اس نے اپنے 12ویں دن ₹.30 5 کروڑ اور اپنے 11ویں دن ₹30.5 کروڑ کمائے تھے۔ اب تک، فلم نے گھریلو باکس آفس پر ₹ 437.25 کروڑ کی کمائی کی ہے، جب کہ دنیا بھر میں اس کا کلیکشنتقریباً ₹ 639 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔
'کس کس کو پیار کروں 2' کی حالت بدستور خراب
انوکلپ گوسوامی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’کس کس کو پیار کروں 2‘‘ کی مشکلات بڑ ھتی جارہی ہیں۔ سیکنلک کے مطابق، فلم نے چھٹے دن صرف ₹75 لاکھ کی کمائی کی۔ جبکہ اس نے پانچویں دن 1.1 کروڑ روپے کمائے تھے، اگلے ہی دن اس کی کمائی میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ اب تک، فلم 6 دنوں میں صرف 10 کروڑ روپے جمع کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور اس کے باکس آفس پر فلاپ ہونے کا امکان نظر آرہا ہے۔ مجموعی طور پر ’دھورندھر‘ کا باکس آفس پر جلوہ برقرار ہے جب کہ رنویر سنگھ کی فلم دیگر ریلیز کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد