خلیج بنگال میں ٹرالر ڈوب گیا، پانچ ماہی گیر لاپتہ
کولکاتا، 15 دسمبر (ہ س) ۔ خلیج بنگال میں جنوبی 24 پرگنہ کے نامخانہ سے ماہی گیری کے لئے نکلے ہندوستانی ماہی گیروں کا ایک ٹرالر سمندر میں ڈوب گیا۔ اس حادثے ٹرالر میں سوار 16 میں سے 11 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ہے، جب کہ پانچ ابھی تک لاپتہ ہیں۔ الزام
WB-Trawller-Fishermen


کولکاتا، 15 دسمبر (ہ س) ۔ خلیج بنگال میں جنوبی 24 پرگنہ کے نامخانہ سے ماہی گیری کے لئے نکلے ہندوستانی ماہی گیروں کا ایک ٹرالر سمندر میں ڈوب گیا۔ اس حادثے ٹرالر میں سوار 16 میں سے 11 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ہے، جب کہ پانچ ابھی تک لاپتہ ہیں۔ الزام ہے کہ بنگلہ دیش بحریہ کے ایک جہاز نے ٹرالر کو ٹکر مار دی، جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔

کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق ٹرالر ایف بی پرمیتا داس 13 دسمبر کو نامخانہ گھاٹ سے 16 ماہی گیروں کے ساتھ سمندر کی طرف روانہ ہوا تھا۔ رات کے وقت یہ حادثہ پیش آیا۔یہ الزام لگایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش بحریہ کے ایک جہاز نے ٹرالر کو ٹکر مار دی، جس سے وہ ڈوب گیا۔ سندربن میرین فشرمین ورکرز یونین کے سکریٹری ستیہ ناتھ پاترا نے الزام لگایا کہ بنگلہ دیشی بحریہ کے جہاز نے لائنٹ بند کر کے ٹرالر کو ٹکر مار دی۔ٹکر کے بعد ماہی گیر سمندر میں گر گئے۔ ان کو بچانے کے بجائے جہاز واپس چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔

لاپتہ ہونے والے پانچ ماہی گیروں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ نامخانہ اور آس پاس کے علاقوں کے رہائشی ہیں۔ ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ حادثے کے وقت کی صحیح صورتحال کی تھی اور ٹکر کن حالات میں ہوئی ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande