پنجاب میں کبڈی کے قومی کھلاڑی کا گولی مار کر قتل
- بمبیہا گینگ نے ذمہ داری قبول کی، دس دن پہلے شادی ہوئی تھی چنڈی گڑھ، 15 دسمبر (ہ س)۔ پنجاب کے موہالی میں کبڈی ٹورنامنٹ کے دوران بدمعاشوں نے قومی سطح کے کبڈی کھلاڑی اور اسپورٹس پروموٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ پیر کی شام موہالی کے سوہ
Punjab death kabaddi player


- بمبیہا گینگ نے ذمہ داری قبول کی، دس دن پہلے شادی ہوئی تھی

چنڈی گڑھ، 15 دسمبر (ہ س)۔ پنجاب کے موہالی میں کبڈی ٹورنامنٹ کے دوران بدمعاشوں نے قومی سطح کے کبڈی کھلاڑی اور اسپورٹس پروموٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ پیر کی شام موہالی کے سوہنا گاوں میں اس وقت پیش آیا جب یہاں کبڈی کے میچ چل رہے تھے۔ بمبیہا گینگ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ مقتول کبڈی کھلاڑی رانا بلچوریہ کی صرف دس روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

موہالی کے سیکٹر 82 کے ایک کھیل کے میدان میں ویدوان اسپورٹس کلب سوہنا کی جانب سے کبڈی میچ کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ کبڈی پروموٹر رانا بلاچوریہ عرف دگ وجے سنگھ میدان میں تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان آئے اور رانا بلچوریہ کے ساتھ سیلفی لی۔ نوجوانوں نے موقع پاکر رانا پر فائرنگ کردی۔ گولیوں کی آوازیں سنتے ہی کھلاڑیوں اور تماشائیوں میں بھگدڑ مچ گئی اور رانا بلچوریہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے پولیس پہلے سے ہی جائے وقوعہ پر موجود تھی۔ پولیس اہلکاروں نے واقعہ کی اطلاع سینئر حکام کو دی۔ اطلاع ملتے ہی موہالی کے ایس ایس پی ہرمندیپ سنگھ ہنس اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس نے رانا بلچوریہ کو موہالی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا، جہاں وہ بعد میں دم توڑ گئے۔

یہ پورا واقعہ گینگسٹروں کے گٹھ جوڑکی وجہ سے ہوا لگتا ہے۔ پنجابی لوک گلوکار منکرت اولکھ بھی کبڈی ٹورنامنٹ میں پرفارم کرنے والے تھے۔ پولیس فی الحال معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ بمبیہا گینگ نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ موہالی کے ایس ایس پی ہرمندیپ سنگھ ہنس نے بتایا کہ کھیل پرموٹر کو گولی مار دی گئی۔ لوگوں نے ملزمان کا پیچھا کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے تاہم ابھی تک گینگسٹر کے ملوث ہونے کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ ہنس نے بتایا کہ سائبر سیل نے سوشل میڈیا پوسٹ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابھی اس کی تصدیق نہیں ہو سکتی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande