امریکا کی براون یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 8 زخمی
واشنگٹن،14دسمبر(ہ س)۔امریکا کی براون یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔روہڈ آئی لینڈ میں واقع براون یونیورسٹی کو فائرنگ کے سبب بند کردیا گیا۔فائرنگ انجینئرنگ بلڈنگ میں ہوئی، حملہ آور کو گرفتارنہ کیا جاسکا۔امریکا کے تعلیمی اداروں
امریکا کی براون یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 8 زخمی


واشنگٹن،14دسمبر(ہ س)۔امریکا کی براون یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔روہڈ آئی لینڈ میں واقع براون یونیورسٹی کو فائرنگ کے سبب بند کردیا گیا۔فائرنگ انجینئرنگ بلڈنگ میں ہوئی، حملہ آور کو گرفتارنہ کیا جاسکا۔امریکا کے تعلیمی اداروں میں فائرنگ کا اس سال یہ 70 واں واقعہ ہے۔امریکا کی اس آئی وی لیگ یونیورسٹی میں فائرنگ کے وقت کئی طلبہ نے اپنی جان کلاس رومز کے ڈیسک کے نیچے چھپ کر بچائی۔حملے کے وقت طلبہ امتحانات میں مصروف تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

حکام نے بتایا کہ ہفتے کے روز قانون نافذ کرنے والے 400 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے جیسا کہ پولیس کو رہوڈ آئی لینڈ کی براو¿ن یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ شخص کی تلاش تھی۔ مذکورہ واقعے میں آئیوی لیگ سکول میں دو طلبہ ہلاک اور دیگر نو افراد زخمی ہوئے۔

جس عمارت میں طلباءامتحان دے رہے تھے، وہاں آتشیں اسلحہ کے ساتھ ایک مشتبہ شخص کے داخل ہونے کے بعد پروویڈنس یونیورسٹی میں کئی گھنٹے تک لاک ڈاو¿ن رہا۔ فائرنگ کے چند گھنٹوں بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملوث افراد کی تلاش تھی جس کی بنا پر کیمپس کے اردگرد کی سڑکوں پر کئی ہنگامی گاڑیاں موجود تھیں اور شہر میں سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande