
بھنڈارا
، 9 نومبر(ہ س)۔
مہاراشٹر
کے ضلع بھنڈارا کے اتھلی گاؤں میں ہفتہ کی رات معمولی تنازعہ کے دوران بیٹے نے غصے
میں آ کر اپنے باپ کو اینٹ سے مار کر قتل کر دیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی
پھیل گئی جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تحقیقات
کرنے والے افسر کے مطابق متوفی پرشوتم وشوناتھ کمبھلوار کا اپنے بیٹے پردیپ
کمبھلوار سے گھریلو مسائل پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ ہفتے کی رات بھی دونوں میں بحث
شروع ہوئی جس دوران پردیپ نے اپنے باپ سے کہا، “تم نے ہمارے لیے کیا کیا؟ کیا ہماری
شادی تک کرائی؟” بحث شدت اختیار کر گئی اور مشتعل ہو کر پردیپ نے کچن میں رکھی اینٹ
اٹھا کر اپنے والد کے سر پر مار دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
اطلاع
ملتے ہی لکھنڈور پولیس اسٹیشن کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، لاش کو قبضے میں لے کر
پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ پولیس نے قاتل بیٹے کو حراست میں لے معاملہ درج
کر لیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے