بجنور: ماں نے بیٹے کو زہر دے کر خودکشی کرلی
بجنور، 9 نومبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے بجنور ضلع میں اتوار کو ایک خاتون نے اپنے شیر خوار بیٹے کو زہر دے دیا اور پھر خود بھی زہر کھا لیا۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں علاج کے لیے اعلیٰ مرکز لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے
بجنور: ماں نے بیٹے کو زہر دے کر خودکشی کرلی


بجنور، 9 نومبر (ہ س)۔

اتر پردیش کے بجنور ضلع میں اتوار کو ایک خاتون نے اپنے شیر خوار بیٹے کو زہر دے دیا اور پھر خود بھی زہر کھا لیا۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں علاج کے لیے اعلیٰ مرکز لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

منڈاور پولیس اسٹیشن کے سربراہ سمیت راٹھی نے بتایا کہ موڈیا گاو¿ں کی رہنے والی لکشمی (25) نے اتوار کی صبح اپنے بیٹے واسو (7) کے ساتھ زہریلی چیز کھا لی۔ حالت خراب ہونے پر اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور ماں بیٹے کو اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے ان کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ہائر سینٹر ریفر کر دیا۔

اسٹیشن ہاو¿س آفیسر (ایس ایچ او) نے بتایا کہ اسپتال نے اطلاع دی کہ خاتون علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ اس کے بیٹے کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ خاتون نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ آٹھ ماہ قبل خاتون کے شوہر مونو نے بھی زہر کھا کر خودکشی کر لی تھی۔ لکشمی اپنے تین بچوں کے ساتھ اپنے سسرال کے گھر رہ رہی تھی۔ تفصیلی تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande