شیتل دیوی نے ایبل باڈی بین الاقوامی تیراندازی مقابلے کے لیے کوالیفائی کر لیا
شیتل دیوی نے ایبل باڈی بین الاقوامی تیراندازی مقابلے کے لیے کوالیفائی کر لیا جموں، 7 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ سے تعلق رکھنے والی بھارت کی پیرا اولمپک میڈلسٹ شیتل دیوی نے جمعرات کے روز ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنی پہلی ایبل
Shetal devi


شیتل دیوی نے ایبل باڈی بین الاقوامی تیراندازی مقابلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

جموں، 7 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ سے تعلق رکھنے والی بھارت کی پیرا اولمپک میڈلسٹ شیتل دیوی نے جمعرات کے روز ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنی پہلی ایبل باڈی بین الاقوامی تیراندازی مقابلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ شیتل کو جدہ میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والے ایشیا کپ اسٹیج 3 کے لیے بھارت کی جونیئر آرچری ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ شیتل نے نیشنل سلیکشن ٹرائلز میں ملک بھر کے 60 سے زائد ایبل باڈی تیراندازوں کے درمیان شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ویمنز کمپاؤنڈ کیٹیگری میں تیسرے نمبر پر رہتے ہوئے اپنی جگہ مستحکم کی۔ شیتل دیوی ایک نایاب پیدائشی عارضے فوکومیلیا میں مبتلا ہیں جس کے باعث ان کے بازو نہیں ہیں، تاہم انہوں نے اپنی ہمت، لگن اور مسلسل محنت سے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے شیتل دیوی نے کہا کہ جب میں نے تیراندازی کا آغاز کیا تو میرا ایک خواب تھا کہ ایک دن میں ایبل باڈی کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کروں۔ کئی ناکامیوں کے باوجود میں نے حوصلہ نہیں ہارا، آج وہ خواب حقیقت کے قریب پہنچ گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شیتل نے رواں برس ستمبر میں ورلڈ پیرا آرچری چیمپئن شپ میں ویمنز انفرادی کمپاؤنڈ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت کر عالمی سطح پر بھارت کا نام روشن کیا تھا۔ فائنل میں انہوں نے ترکی کی عالمی نمبر ایک اوزنور کیورے گردی کو 143 کے مقابلے میں 146 پوائنٹس سے شکست دی۔ یہ ان کی چیمپئن شپ میں تیسری کامیابی تھی۔ اس سے قبل وہ تومن کمار کے ساتھ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں برانز میڈل بھی حاصل کر چکی ہیں۔شیتل دیوی کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے عزم و حوصلے کی علامت ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی کہ قوتِ ارادی اور مسلسل جدوجہد سے ہر حد کو پار کیا جا سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande