بھارت نے پاکستان کے ایٹمی تجربے پر ٹرمپ کے بیان کا نوٹس لے لیا
نئی دہلی، 7 نومبر (ہ س)۔ وزارت خارجہ نے پاکستان کے جوہری تجربات سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کا نوٹس لیا ہے۔ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی خفیہ اور غیر قانونی سرگرمیوں اور ایٹمی پھیلاو¿ کی تاریخ ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جی
بھارت نے پاکستان کے ایٹمی تجربے پر ٹرمپ کے بیان کا نوٹس لے لیا


نئی دہلی، 7 نومبر (ہ س)۔ وزارت خارجہ نے پاکستان کے جوہری تجربات سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کا نوٹس لیا ہے۔ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی خفیہ اور غیر قانونی سرگرمیوں اور ایٹمی پھیلاو¿ کی تاریخ ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خفیہ اور غیر قانونی جوہری سرگرمیاں اس کی طویل تاریخ سے مطابقت رکھتی ہیں، جس میں اسمگلنگ، ایکسپورٹ کنٹرول کی خلاف ورزیاں، خفیہ پارٹنرشپ اے کیو خان نیٹ ورک، اور ایٹمی پھیلاو¿۔ بھارت نے پاکستان کے ریکارڈ کے ان پہلوو¿ں کی طرف مسلسل عالمی توجہ مبذول کرائی ہے۔ اس پس منظر میں، ہم پاکستان کے جوہری تجربات پر صدر ٹرمپ کے تبصروں کو نوٹ کرتے ہیں۔ہندوستان نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے کہ آیا امریکی صدر ٹرمپ جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے یا نہیں، لیکن ہندوستان کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارت اس کا رکن ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande