دیکھتے ہیں ممدانی نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں:ٹرمپ
واشنگٹن ،06نومبر (ہ س )۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں زہران ممدانی نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں، ہم ان کی تھوڑی مدد کریں گے۔میامی میں بزنس فورم سے خطاب کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کو ہتھیار ڈالنا پڑگئے، انہوں نے اپنی پالیسی پر یوٹر
دیکھتے ہیں ممدانی نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں:ٹرمپ


واشنگٹن ،06نومبر (ہ س )۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں زہران ممدانی نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں، ہم ان کی تھوڑی مدد کریں گے۔میامی میں بزنس فورم سے خطاب کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کو ہتھیار ڈالنا پڑگئے، انہوں نے اپنی پالیسی پر یوٹرن لیتے ہوئے نیویارک کے نئے منتخب میئر سے تعاون کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک کے لوگوں نے بائیں بازو کے زہران ممدانی کو میئر منتخب کرکے امریکہ کی ’خودمختاری‘ کھو دی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایک کمیونسٹ امریکہ کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، دیکھتے ہیں وہ کیسے اقدامات کرتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں نیویارک کامیاب ہو۔ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ جوہری طاقت میں نمبر ون ہے، لیکن اس کے اعتراف سے نفرت ہے، روس دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ چار پانچ سال میں چین ہمارے برابر آجائے گا۔ دیکھتے ہیں تینوں ممالک کے درمیان تخفیف اسلحہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔ تقریب کے آخر میں امریکی صدر ٹرمپ نے رقص بھی کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے الیکشن سے پہلے خبردار کیا تھا کہ ممدانی منتخب ہوئے تو وہ انہیں منصوبوں کے لیے فنڈز نہیں دیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande