
کراچی، 6 نومبر (ہ س)۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر گیس سلنڈروں سے لدے ٹرک اور بس کے درمیان ٹکر کے بعد ایک مسافر بس میں لگنے والی آگ میں مبینہ طور پر کم از کم سات مسافر جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ بدھ کو بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر نالی اترائی کے قریب پیش آیا جہاں گیس سلنڈروں سے بھرا ٹرک مسافر بس سے ٹکرا گیا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور 7 افراد زندہ جل گئے۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور راحت اور بچاو¿ کام جاری ہے۔جاں بحق افراد کی لاشیں کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں واقع ایدھی مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹرک کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد