ایس آئی آر :بنگال میں پہلے دن 18 لاکھ ووٹروں تک فارم پہنچے
کولکاتا، 05 نومبر (ہ س)۔ مغربی بنگال میں الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر فہرستوں کیخصوصی جامع نظرثانی( ایس آئی آر ) کے پہلے مرحلے کے پہلے دن منگل کی رات تک کل 18 لاکھ ووٹروں کو گھر گھر جا کر اینیومریشن فارم تقسیم کیے گئے۔ چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او)
SIR: Forms reach 18 lakh voters in Bengal on first day


کولکاتا، 05 نومبر (ہ س)۔ مغربی بنگال میں الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر فہرستوں کیخصوصی جامع نظرثانی( ایس آئی آر ) کے پہلے مرحلے کے پہلے دن منگل کی رات تک کل 18 لاکھ ووٹروں کو گھر گھر جا کر اینیومریشن فارم تقسیم کیے گئے۔

چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گھر گھر دوروں کے پہلے دن، ”18 لاکھ سے زائد ووٹروں کو ڈپلیکیٹ انیومریشن فارم حوالے کیے گئے ہیں اور تمام سرگرمیاں شیڈول کے مطابق بخوبی چلائی جا رہی ہیں۔“

ریاست میں کل 80,681 بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل او) تعینات ہیں۔ دریں اثنا، قومی اور ریاستی تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل اے ) کی تعداد 63,000 سے زیادہ ہے۔ ضلع انتخابی افسران نے ایک بار پھر تمام جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فی بوتھ پر زیادہ سے زیادہ ایک بی ایل او کا تقرر کریں۔

اس وقت مغربی بنگال میں سات کروڑ 66لاکھ 37ہزار 529 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ ان تمام ووٹروں کو 294 اسمبلی حلقوں میں ڈپلیکیٹ اینیومریشن فارم تقسیم کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ جن ووٹرز کے نام 2002 میں آخری جامع نظرثانی میں موجود تھے، انہیں صرف مطلوبہ تفصیلات پ±ر کرنے اور فارم جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔

دریں اثنا، مرکزی الیکشن کمیشن کی تین رکنی ٹیم ایس آئی آر کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے 5 سے 8 نومبر تک شمالی بنگال کے اضلاع کوچ بہار، جلپائی گوڑی اور علی پور دوار کا دورہ کرے گی۔ مغربی بنگال کے سی ای او منوج کمار اگروال بھی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande