ممبئی ایئرپورٹ پرکسٹمز کی کارروائی، 5 گرفتار ،13 کروڑ سے زائد منشیات اور 87 لاکھ ڈالر ضبط
ممبئی ایئرپورٹ پرکسٹمز کی کارروائی، 5 گرفتار ،13 کروڑ سے زائد منشیات اور 87 لاکھ ڈالر ضبط ممبئی، 5 نومبر(ہ س)۔ کسٹمز محکمہ نے ممبئی ایئرپورٹ پر مسلسل چار روز تک نگرانی مہم جاری رکھتے ہوئے پانچ مختلف مقدمات میں بھاری مقدار میں منشیات
ممبئی ایئرپورٹ پرکسٹمز کی کارروائی، 5 گرفتار ،13 کروڑ سے زائد منشیات اور 87 لاکھ ڈالر ضبط


ممبئی ایئرپورٹ پرکسٹمز کی کارروائی، 5 گرفتار ،13 کروڑ سے زائد منشیات اور 87 لاکھ ڈالر ضبط

ممبئی، 5 نومبر(ہ س)۔

کسٹمز محکمہ نے ممبئی ایئرپورٹ پر مسلسل چار

روز تک نگرانی مہم جاری رکھتے ہوئے پانچ مختلف مقدمات میں بھاری مقدار میں منشیات

اور غیر ملکی کرنسی ضبط کر لی۔ حکام کے مطابق ضبط شدہ منشیات کی کل قیمت 13 کروڑ

روپے سے زائد ہے جبکہ 87 لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے۔ اس

کارروائی میں پانچ مسافر گرفتار کیے گئے۔

یکم

نومبر کو کولمبو سے آنے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2.568 کلوگرام ہائیڈروپونک ویڈ

برآمد ہوئی، جس کی مالیت تقریباً 2.56 کروڑ روپے ہے۔ اگلے روز بنکاک سے پہنچے ایک

مسافر کے سامان میں چاکلیٹ اور چپس کے پیکٹوں میں 2.39 کلوگرام نشہ چھپایا گیا تھا

جس کی قیمت تقریباً 2.39 کروڑ روپے ہے۔ دونوں افراد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت

گرفتار کیا گیا۔

تیسرے

دن کی کارروائی میں بنکاک سے آنے والے ایک اور مسافر کے بیگ سے شیمپو بوتلوں میں چھپائی

گئی 1.144 کلوگرام ہائیڈروپونک ویڈ برآمد ہوئی جس کی مالیت 1.14 کروڑ روپے ہے۔

چوتھے دن بھی بنکاک سے آئے مسافر کے سامان سے 6.975 کلوگرام نشہ برآمد ہوا، جس کی

قیمت تقریباً 6.97 کروڑ روپے ہے۔

پانچویں

روز کسٹمز ٹیم نے ایک مسافر کو 87 لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالر کے ساتھ پکڑا،

جس نے غیر ملکی کرنسی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ اسے کسٹمز ایکٹ 1962 کے تحت گرفتار کیا

گیا۔ محکمے نے بتایا کہ تمام ملزمان سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع

ہیں۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande