
نئی دہلی، 4 نومبر (ہ س)۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کی کپتان کے طور پر جنوبی افریقہ کی لورا وولوارڈٹ کو منتخب کیا گیا ہے۔ 12 رکنی ٹیم میں ہندوستان کی اسمرتی مندھانا، جمائمہ روڈریگس اور دیپتی شرما شامل ہیں۔
کپتان وولوارڈٹ کے ساتھ ماریزانے کیپ اور نادین ڈی کلرک جنوبی افریقہ کی جانب سے اس ٹیم میں شامل ہیں، جب کہ آسٹریلیا میں ایشلی گارڈنر، ایبل سدرلینڈ اور الانا کنگ شامل ہیں۔ انگلینڈ کی نیٹ سیور برنٹ اور سوفی ایکلسٹون اور پاکستان کی وکٹ کیپر سدرہ نواز نے ٹیم کو مکمل کرتی ہیں۔
تین ہندوستانی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دیپتی شرما 22 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی کھلاڑی رہیں۔ فائنل میں ان کی پانچ وکٹوں نے ہندوستان کے خطاب جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسمرتی مندھانا نے نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری سمیت 434 رن بنائے۔ جمائمہ روڈریگز نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں ناٹ آوٹ 127 رن بنا کر ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں مدد کی۔
دیگر ممالک کی کارکردگی:
جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارڈٹ ٹورنامنٹ کی سب سے زیادہ 571 رن بنانے والی کھلاڑی رہیں، جس میں ان کے ذریعہ بنائی گئی سیمی فائنل اور فائنل میں لگاتار سنچریاں بھی شامل تھیں۔ ان کی ساتھی ماریزانے کپ نے 12 وکٹیں حاصل کیں اور دو نصف سنچریاں بنائیں۔ نادین ڈی کلرک نے بھارت کے خلاف 84 رن ناٹ آو¿ٹ بنائے اور 9 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کی الانا کنگ نے جنوبی افریقہ کے خلاف 7/18 کے اسپیل کے ساتھ تاریخ رقم کی جو خواتین کے ورلڈ کپ کی تاریخ کی بہترین کارکردگی ہے۔
اینابل سدرلینڈ نے 17 وکٹیں حاصل کیں اور رن ناٹ آوٹ رہتے ہوئے98 بنائے جبکہ ایشلی گارڈنر نے دو سنچریاں اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی سدرہ نواز نے اسٹمپ کے پیچھے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کیچز اور 4 اسٹمپنگ کیں۔ انگلینڈ کی سوفی ایکلیسٹون نے 16 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان نیٹ سیور برنٹ (262 رن، 9 وکٹیں) 12ویں کھلاڑی قرار پائیں۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ:
اسمرتی مندھانا (ہندوستان)، لورا وولوارڈٹ (جنوبی افریقہ) (کپتان)، جمائمہ روڈریگس (ہندوستان)، ماریزانے کپ (جنوبی افریقہ)، ایشلی گارڈنر (آسٹریلیا)، دیپتی شرما (ہندوستان)، اینابل سدرلینڈ (آسٹریلیا)، نادین ڈی کلرک (جنوبی افریقہ)، سدرہ نواز (پاکستان) (وکٹ کیپر)، الانا کنگ (آسٹریلیا)، سوفی ایکلسٹون (انگلینڈ)، نیٹ سیور برنٹ (انگلینڈ) 12ویں کھلاڑی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد