ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی کا رجحان، سینسیکس اور نفٹی اضافہ
نئی دہلی، 26 نومبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات معمولی گراوٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔ لیکن بازار کھلنے کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا۔ اس خریداری کی وجہ سے سینسیکس ا
شیئر بازار کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 26 نومبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات معمولی گراوٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔ لیکن بازار کھلنے کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا۔ اس خریداری کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں تیزی آ گئی۔ ابتدائی 1 گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.76 فیصد اور نفٹی 0.73 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 83.57 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 84,503.44 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہونے کے کچھ دیر بعد ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی رفتار میں تیزی آ گئی۔ مسلسل ہو رہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس چھلانگ لگا کر 85,266.30 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ حالانکہ اس کے بعد منافع وصولی شروع ہونے کی وجہ سے اس کی رفتار میں تھوڑی کمزوری بھی آئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے 1 گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 618.15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 85,205.16 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 41.85 پوائنٹس ٹوٹ کر 25,842.95 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلنے کے تھوڑی دیر بعد ہی خریداری کی حمایت سے سے اس انڈیکس کی چال میں تیزی آ گئی۔ مسلسل ہو رہی خریداری کی وجہ سے صبح 10 بجے کے قریب یہ انڈیکس چھلانگ لگا کر 26,110.75 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ حالانکہ اس کے بعد اس انڈیکس کی چال میں معمولی گراوٹ بھی درج کی گئی۔ بازار میں مسلسل جاری خریداری اور فروخت کے درمیان ابتدائی 1 گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 197.65 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 26,082.45 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande