نیپال پریمیئر لیگ میں سٹے بازی کے الزام میں آٹھ ہندوستانی شہری گرفتار
کھٹمنڈو، 23 نومبر (ہ س)۔ نیپال پریمیئر لیگ (این پی ایل) میں سٹے بازی کے الزام میں آٹھ ہندوستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کھٹمنڈو کرائم برانچ نے دارالحکومت سے آٹھ افراد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ کرائم برانچ کے سپرنٹنڈنٹ پون بھٹ
نیپال پریمیئر لیگ میں سٹے بازی کے الزام میں آٹھ ہندوستانی شہری گرفتار


کھٹمنڈو، 23 نومبر (ہ س)۔ نیپال پریمیئر لیگ (این پی ایل) میں سٹے بازی کے الزام میں آٹھ ہندوستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کھٹمنڈو کرائم برانچ نے دارالحکومت سے آٹھ افراد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

کرائم برانچ کے سپرنٹنڈنٹ پون بھٹارائی کے مطابق یہ افراد آن لائن بیٹنگ سائٹس کے ذریعے سٹے بازی کی سرگرمیوں میں مصروف تھے جس کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت 31 سالہ راجہ یدولا، 35 سالہ مہیش بابو، 30 سالہ پنڈت سری نواسولو، 20 سالہ شیخ سویب، 30 سالہ نبین مدیلا، 32 سالہ محمد رفیع شیخ، 19 سالہ سائی، شیخ کمار، تیس سالہ شیخ تمیم اور 28 سالہ شیخ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ بھٹارئی نے بتایا کہ ان کے پاس سے 15 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ سٹے بازی کے جرم کے تحت ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل دو افراد کو مبینہ طور پر کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ میں ملوث ہونے پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande