امریکہ نے سعودی عرب کو اہم غیر نیٹو اتحادی قرار دیا
واشنگٹن، 19 نومبر (ہ س)۔ امریکہ نے سعودی عرب کو اہم غیر نیٹو حلیف قرار دے دیا ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں منگل کے روز سعودی کراون پرنس محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں اس فیصلے کا اعلان کیا۔ صدر نے کہا، ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہو
رات کے کھانے کے موقع پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان کا استقبال کرتی ہوئیں۔


واشنگٹن، 19 نومبر (ہ س)۔ امریکہ نے سعودی عرب کو اہم غیر نیٹو حلیف قرار دے دیا ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں منگل کے روز سعودی کراون پرنس محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں اس فیصلے کا اعلان کیا۔ صدر نے کہا، ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم سعودی عرب کو باضابطہ طور پر ایک اہم غیر نیٹو حلیف قرار دے کر اپنے عسکری تعاون کو مزید بلند سطح پر لے جا رہے ہیں۔‘‘

سی این این کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے کہا، ’’میں اسے کچھ وقت تک راز میں رکھنا چاہتا تھا، مگر میں خود کو روک نہیں سکا۔‘‘ ٹرمپ کا یہ اعلان امریکہ کے سعودی عرب کے ساتھ عسکری شراکت کو مزید مضبوط اور رسمی بنانے کی کوششوں کو واضح کرتا ہے۔ انہوں نے رات کے کھانے سے قبل کہا تھا کہ سعودی عرب طویل عرصے سے انتظار کیے جا رہے ایف-35 لڑاکا طیارے خریدے گا۔ وائٹ ہاوس کے مطابق، ٹرمپ اور کراون پرنس نے کچھ تاریخی معاہدوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

عشائیہ کے لیے پہنچنے والے سعودی عرب کے کراون پرنس محمد بن سلمان کا استقبال سیاہ رنگ کا ٹکسِیڈو پہنے ڈونالڈ ٹرمپ اور زمردی رنگ کا گاون پہنے اول خاتون میلانیا ٹرمپ نے ساوتھ لان کے داخلی دروازے پر کیا۔ اس موقع پر ایک فوجی بینڈ نے استقبالیہ دھن بجائی۔ وائٹ ہاوس کے ایسٹ روم میں دیے گئے عشائیے میں نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا، ٹیک ارب پتی ایلن مسک، فاکس نیوز کے میزبان بریٹ بائر، ڈونالڈ ٹرمپ جونیئر، فیفا کے صدر جیانی اِنفینٹینو، ہاوس اسپیکر مائیک جانسن، جنگ کے سکریٹری پیٹ ہیگسیتھ، خزانہ سکریٹری اسکاٹ بیسنٹ، ایپل کے سی ای او ٹم کک اور امریکی اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کی ایڈمنسٹریٹر کیلی لوفلر بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande