
واشنگٹن، 19 نومبر (ہ س)۔ امریکی سینیٹ نے بہت زیر بحث ایپسٹین فائلز بل کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بل اس سے پہلے کانگریس سے بھی منظور ہو چکا ہے۔ اب اسے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے پاس بھیجا جائے گا۔ ان کے دستخط ہوتے ہی محکمۂ انصاف پر لازم ہوگا کہ جنسی جرائم میں مجرم قرار دیے گئے جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں کو عوام کے لیے جاری کرے۔
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سینیٹ نے اس بل کو منظوری دے دی ہے۔ اب محکمہ انصاف کو مجرم جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلیں جاری کرنا ہوں گی۔ بدھ کو یہ فائلیں باضابطہ طور پر صدر ٹرمپ کے پاس پہنچ جائیں گی۔ ٹرمپ پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ اس بل پر دستخط کریں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایپسٹین فائلز ٹرانسپیرنسی ایکٹ کے نام سے جانا جانے والا یہ بل محکمہ انصاف کو پابند کرے گا کہ وہ ایپسٹین اور اس کی شریک سازش گسلین میکسویل سے متعلق فائلیں قانون بننے کے 30 دن کے اندر اندر عوام کے لیے جاری کرے۔ یہ بل ایوانِ نمائندگان میں 1-427 ووٹ سے منظور ہوا اور سینیٹ میں متفقہ طور پر پاس ہوا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن