
ممبئی میں نوزائیدہ بچہ فروخت کرنے کی سازش، ڈاکٹر قیام الدین خان اور نرس انیتا ساونت حراست میںممبئی، 17 نومبر (ہ س)۔ شہر کے مشرقی مضافات گوونڈی میں ایک نجی میٹرنٹی ہوم میں نوزائیدہ بچے کو رقم کے عوض فروخت کرنے کی ایک کوشش سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر اور نرس مبینہ طور پر قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے کو اس کی ماں کی منظوری کے ساتھ پانچ لاکھ میں فروخت کرنے کے منصوبے میں شامل تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری چھاپہ مار کر سازش ناکام بنا دی۔شیواجی نگر تھانے کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اتوار کی صبح پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ اسپتال کے اندر نوزائیدہ بچے کی خرید و فروخت کے لئے بات چیت جاری ہے۔ اسی اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم صبح دس بجے میٹرنٹی ہوم پہنچی جہاں انہوں نے چند گھنٹے پہلے پیدا ہونے والا بچہ برآمد کیا، تاہم اس کی ماں اسپتال میں موجود نہیں تھی۔پولیس نے تلاش کے بعد بچے کی ماں کا سراغ لگایا اور ماں اور بچے دونوں کو طبی نگرانی کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ڈاکٹر قیام الدین خان اور نرس انیتا ساونت کے کردار کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 21 نومبر تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کے تمام پہلوؤں کی باریک بینی سے جانچ جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔ہندوستھان سماچار--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے