مدھیہ پردیش میں شدید سردی کا دور، بھوپال، اندور، ریوا اور نوگاوں سب سے زیادہ سرد، اگلے تین دنوں کے لیے سرد لہر کی وارننگ
بھوپال، 16 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اس سال نومبر میں ہی شدید سردی کی گرفت میں آ گیا ہے۔ راجدھانی بھوپال اور اندور سمیت کئی شہروں میں رات کا درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں تک صوبے کے کئی حصوں میں شدید سردی کی و
ایم پی موسم فائل فوٹو


بھوپال، 16 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اس سال نومبر میں ہی شدید سردی کی گرفت میں آ گیا ہے۔ راجدھانی بھوپال اور اندور سمیت کئی شہروں میں رات کا درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں تک صوبے کے کئی حصوں میں شدید سردی کی وارننگ جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئی اضلاع میں انتہائی سردی اور سردی کے اثرات دیکھنے کو ملے ہیں۔ اگلے تین دن بھی سرد لہر برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے بعد معمولی راحت ملنے کی توقع ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ شمالی ریاستیں-اترکھنڈ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیرمیں جاری برف باری کا اثر مدھیہ پردیش تک پہنچ رہا ہے۔ پہاڑوں سے آنے والی سرد شمالی ہواوں کے سبب راتیں انتہائی سرد ہو گئی ہیں، تاہم دن میں دھوپ نکلنے سے کچھ راحت ملتی ہے۔

جمعہ - ہفتہ کی رات صوبے میں درجہ حرارت معمول سے کافی نیچے رہا۔ بھوپال میں کم از کم درجہ حرارت 8 ڈگری، اندور میں 9.6 ڈگری، گوالیار میں 9.9 ڈگری، اجین میں 11.7 ڈگری اور جبلپور میں 9.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ صوبے میں سب سے کم درجہ حرارت راج گڑھ میں ریکارڈ ہوا۔ ریوا 7.5 ڈگری، چھترپور کے نوگاوں میں 7.8 ڈگری، کھجوراہو 9.4 ڈگری، امریا 8.4 ڈگری، شیوپوری 9 ڈگری، ستنا اور ملاج کھنڈ 9.6 ڈگری اور چھندواڑہ 9.8 ڈگری پر رہا۔ دیگر زیادہ تر شہروں میں درجہ حرارت 10 ڈگری کے قریب یا اس سے اوپر ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج اتوار کو بھوپال، اندور، راج گڑھ، شاجاپور، دیواس، سیہور، شیوپوری، نیواڑی، ٹیکم گڑھ، چھترپور، پنا، ستنا، ریوا، میہر، کٹنی، امریا، شہڈول، جبل پور، ڈنڈوری اور انوپ پور اضلاع میں شدید سردی کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس سے قبل ہفتہ تک بھوپال مسلسل آٹھ دنوں سے شدید سردی کی زد میں رہا۔ سیہور، اندور، شاجاپور، شہڈول، جبل پور، چھترپور، شیوپوری، ریوا اور راج گڑھ میں بھی سردی کی لہر کا اثر برقرار رہا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande