
معروف بالی ووڈ اداکار دھرمیندر کی گزشتہ کچھ دنوں سے طبیعت خراب چل رہی تھی، حالانکہ اب انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ان کی صحت یابی کی خبر سے مداحوں نے راحت کی سانس لی اور اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے سوشل میڈیا پر دعاو¿ں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران دھرمیندر کے بیٹے اور اداکار سنی دیول کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے، جس میں وہ میڈیا پر ناراض ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
دھرمیندر کے گھر کے باہر مشتعل ہو گئے سنی دیول
معلومات کے مطابق دھرمیندر کے اسپتال سے واپسی کے بعد سے ان کے جوہو بنگلے کے باہر میڈیا اور پاپرازیوں کا ایک بڑا ہجوم جمع ہے۔ بدھ کی صبح جب سنی دیول اپنے گھر سے نکلے تو انہوں نے وہاں موجود میڈیا فوٹوگرافروں سے ناراضگی کا اظہار کیا۔ ویڈیو میں سنی کو ہاتھ جوڑ کر یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے،”آپ کے گھر میں ماں -باپ ہیں، آپ کے گھر میں بچے ہیں... شرم نہیں آتی؟“
اداکار کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ سنی کا غصہ جائز ہے، کیونکہ دیول خاندان اس وقت جذباتی طور پر مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ اس سے قبل، دیول خاندان نے ایک سرکاری بیان جاری کیا تھا جس میں میڈیا پر زور دیا گیا تھا کہ وہ رازداری کو برقرار رکھیں اور افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔ فی الحال، دھرمیندر گھر پر ہیں اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد