ہدایتکار راہی بروے کی نئی فلم مایا سبھا کا اعلان
سال 2018 میں ریلیز ہوئی ہارر -فنتاسی فلم ”تمباڈ“ کو ہندوستانی سنیما میں اس کی منفرد کہانی، ویژوئل اور گہرائی سے بُنی ہوئے افسانوی داستان کے لیے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی تھی۔ فلم کے ہدایت کار راہی انل بروے نے سامعین کو مہاراشٹر کی ایک خوفناک لوک کہ

Maya sabha

سال 2018 میں ریلیز ہوئی ہارر -فنتاسی فلم ”تمباڈ“ کو ہندوستانی سنیما میں اس کی منفرد کہانی، ویژوئل اور گہرائی سے بُنی ہوئے افسانوی داستان کے لیے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی تھی۔ فلم کے ہدایت کار راہی انل بروے نے سامعین کو مہاراشٹر کی ایک خوفناک لوک کہانی سے متعارف کرایا تھا۔ اب تقریباً سات سال بعد راہی ایک بار پھرپراسرار اور فنتاسی کی دنیا میں واپسی کر رہے ہیں۔ انہوں نے باضابطہ طور پر اپنی نئی فلم ”مایا سبھا“ کا اعلان کر دیا ہے جو اپنے پراسرار پوسٹر کی وجہ سے پہلے ہی دھوم مچا رہی ہے۔

جاوید جعفری مرکزی کردار ادا کریں گے

راہی انل بروے نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ’مایا سبھا‘ کا موشن پوسٹر شیئر کیا، جس میں ایک بوڑھا شخص چہرے پر ماسک لگا کر گہری سانسیں لیتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ یہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ جاوید جعفری ہیں جو فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ پوسٹر میں ان کا لک اتنا پراسرار اور طاقتور ہے کہ انہیں پہچاننا مشکل ہے۔ پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے راہی نے کیپشن میں لکھا، ”ایک دہائی پہلے، ہم نے ایک پاگل پن کا پردہ فاش کیا تھا، ایک ایسا تجربہ جو عجیب، ناقابل فہم اور ناقابل تصور تھا۔ اب اس لعنت کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔ پرمیشور کھنہ (جاوید جعفری) کی پراسرار دنیا آخر کار سامنے آ رہی ہے۔ سونے کی تلاش کا لطف اٹھائیں، جو اب شروع ہونے والی ہے۔“ اس کیپشن سے یہ واضح ہے کہ ”تمباڈ“ کی طرح ”مایا سبھا“ بھی ایک ایسی فلم ہوگی جو اسرار، لالچ اور انسانی فطرت کی گہرائیوں کو تلاش کرتی ہے۔

جاوید جعفری کے علاوہ فلم کی کاسٹ کا ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم جاوید کے مداح انہیں طویل عرصے بعد کسی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے دیکھ کر پرجوش ہیں۔ راہی کی بہن اور معروف کوریوگرافر پھلوا کھامکر نے بھی یہ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے بھائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ’مایا سبھا‘ کی ریلیز کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande