نئی دہلی ، 9 اکتوبر(ہ س)۔ میوچل فنڈ کمپنی کینرا روبیکو ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی (اے ایم سی) کا 1326.13 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے لانچ کر دیا گیا۔ اس آئی پی او میں 13 اکتوبر تک بولیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ آئی پی او کے ذریعہ 10 روپے کی فیس ویلیو والے 4,98,54,357 حصص آفر فار سیل ونڈو کے ذریعہ فروخت کیے جا رہے ہیں۔ اس آئی پی او میں کوئی نئے حصص جاری نہیں کیے جا رہے ہیں۔ اس آئی پی او میں بولیاں لگانے کے لئے 253 روپے سے 266 روپے فی حصص کا کا پرائس بینڈ مقرر کیا گیا ہے۔ کینرا روبیکو ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی کے اس آئی پی او میں ریٹیل سرمایہ کار کم از کم 56 حصص کے لیے بولی لگا سکتے ہیں ، جس کے لیے انہیں 14,896 روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ کینرا روبیکو ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی نے اینکر سرمایہ کاروں سے 397.84 کروڑ روپے جمع کیے۔
اس آئی پی او میں اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے 53.26 فیصد حصہ ریزرو کیا گیا ہے۔ بقیہ 32.72 فیصد خوردہ سرمایہ کاروں اور 14.02 فیصد غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے مخصوص ہے۔ اس ایشو کے لئے ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس لمیٹڈ کو بک رننگ لیڈ منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ وہیں ،ایم یو ایف جی ان ٹائم انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے۔ ایشو کی کلوزنگ کے بعد 14 اکتوبر کو شیئروں کا الاٹمنٹ کیا جائے گا۔ کمپنی کے حصص 16 اکتوبر کو بی ایس ای اور این ایس ای پر درج کیے جا سکتے ہیں۔
کمپنی کی مالی حالت کی بات کریں تو پراسپیکٹس میں کیے گئے دعوے کے مطابق اس کی مالی حالت مسلسل مضبوط ہوئی ہے ۔ مالی سال 2022-23 میں کمپنی کا خالص منافع 79 کروڑ روپے رہا۔ اس کے اگلے سال ، مالی سال 2023-24 میں کمپنی کا خالص منافع بڑھ کر 151 کروڑ روپے ہوگیا اور 2024-25 میں 190.70 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ اس عرصے کے دوران ، کمپنی کی آمدنی 27 فیصد سے زیادہ کی مرکب سالانہ نمو کی شرح سے بڑھ کر 404 کروڑ روپے ہو گئی۔ کمپنی نے رواں مالی سال کی اپریل سے جون کی پہلی سہ ماہی میں 60.98 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کیا تھا ، جبکہ کمپنی کو اس مدت میں 121.34 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے ۔
کمپنی کے ریزرو اور سرپلس کی بات کریں تو، یہ مالی سال 2022-23 میں 278.70 کروڑ روپے سے بڑھ کر مالی سال 2024-25 میں 400.64 کروڑ روپے ہو گئی۔ رواں مالی سال کی اپریل-جون تک پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کے ذخائر اور سرپلس 461.19 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسی طرح کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے (ارننگ بیفور انٹریسٹ ، ٹیکسز ، ڈپریشیئشنزاور ایمارٹائزیشن) مالی سال 2024-25 میں 264.08 کروڑ روپے رہا، جو مالی سال 2022-23 میں 112.89 کروڑ روپے تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد