ایراگڈہ میں مسلم قبرستان کی تجویز کے خلاف مقامی عوام کا احتجاج
حیدرآباد, 7۔ اکتوبر۔(ہ س)۔ایرہ گڈہ میں مسلم قبرستان قائم کرنے کی تجویز کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے ایراگڈہ میں 7,500 مربع گززمین ایک مسلم قبرستان کے لیے مختص کرنے کا منصوبہ بنایاہے، تاہم زمین کے قریب رہائش پذیر مقا
ایراگڈہ میں مسلم قبرستان کی تجویز کے خلاف مقامی عوام کا احتجاج


حیدرآباد, 7۔ اکتوبر۔(ہ س)۔ایرہ گڈہ میں مسلم قبرستان قائم کرنے کی تجویز کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے ایراگڈہ میں 7,500 مربع گززمین ایک مسلم قبرستان کے لیے مختص کرنے کا منصوبہ بنایاہے، تاہم زمین کے قریب رہائش پذیر مقامی افراد نے اس فیصلہ پر اعتراضات ظاہرکیے ہیں۔ منگل کی صبح مقامی عوام نے اس اقدام کے خلاف مظاہرہ کیا، جس کا مقصد انہوں نے مقامی رہائشی علاقوں کے بیچ قبرستان بنانے کے غیر موزوں ہونے پر روشنی ڈالنا بتایا۔ بعد ازاں دن کے دوران بی جے پی ایم پی ایم رگھونندن راؤ موقع پر پہنچے اور مظاہرین کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ منصوبہ آگے نہیں بڑھانا چاہیے کیونکہ مقامی لوگ اس کے خلاف ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مقامی مسلم کمیونٹی کو خوش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، لیکن یہ رہائشی علاقوں میں قیام پذیر لوگوں کے لیے مسائل پیدا کرے گا۔ حکومت اور متعلقہ حکام سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ مقامی لوگوں کے تحفظات پر غور کریں اور اس معاملے کو منطقی حل تک پہنچائیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande