تلنگانہ اوراے پی میں آئی ٹی شعبہ کے چھاپے
حیدرآباد، 7 اکتوبر(ہ س)۔ اب تک منی لانڈرنگ اوررئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں دھوکہ دہی کرنے والوں کے گھروں اور دفاترپرچھاپے مارنے والے آئی ٹی شعبہ کے حکام نے دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھرا پردیش میں ایک مرتبہ پھرسے چھاپے مارنےکی کاروائی کا آغاز کر
تلنگانہ اوراے پی میں آئی ٹی شعبہ کے چھاپے


حیدرآباد، 7 اکتوبر(ہ س)۔

اب تک منی لانڈرنگ اوررئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں دھوکہ دہی کرنے والوں کے گھروں اور دفاترپرچھاپے مارنے والے آئی ٹی شعبہ کے حکام نے دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھرا پردیش میں ایک مرتبہ پھرسے چھاپے مارنےکی کاروائی کا آغاز کردیا گیاہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج ایک بارپھران ریاستوں میں ایک ہی وقت میں چھاپے مارے گئے۔آندھراپردیش کے گنٹوراورتلنگانہ کے محبوب نگرمیں کل دس مقامات پردالوں کے ہول سیل کاروبارکرنے والوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

اطلاعات کے مطابق، آئی ٹی حکام نے یہ کارروائی اس بنیاد پرکی ہے کہ ان کے کاروبار کے ریکارڈ میں دکھائی جانے والی مقداراورحقیقت میں فروخت شدہ مقدار میں کوئی میل نہیں ہےاسی بنا پرشعبہ آئی ٹی نے اپنی کارروائی شروع کی ہےجس کے بعد دھاندلی کرنے والے تان کی نیندیں اڑگئیں ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande