صدر جمہوریہ مرمو نے سردار پٹیل کو ان کے 150 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج ہندوستان مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے 150 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر جمہوریہ مرمو نے راشٹرپتی بھون میں سردار پٹیل کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذر کئے ۔ قبل ازیں صدر جمہ
President Murmu tribute to Sardar Patel on 150th birth anniversary


نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج ہندوستان مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے 150 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر جمہوریہ مرمو نے راشٹرپتی بھون میں سردار پٹیل کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذر کئے ۔

قبل ازیں صدر جمہوریہ مرمو نے نئی دہلی کے سردار پٹیل چوک پہنچ کر سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ قابل ذکر ہے کہ سردار پٹیل کو ہندوستان کے اتحاد کا معمار سمجھا جاتا ہے۔ ان کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں قومی یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande