وزیر اعظم مودی نے کیوڑیا میں مرد آہن سردار پٹیل کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت نذر کئے، عوام کو یکجہتیکا حلف دلایا
کیوڑیا (گجرات)، 31 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قومی یکجہتی کے دن اور ہندوستان کے مردآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر نرمدا ضلع کے کیوڑیا (سرکاری طور پر ایکتا نگر کے نام سے جانا جاتا ہے) میں اسٹیچو آف یونٹی کا
PM Modi pays floral tribute to statue of Iron Man Patel in Kevadia


کیوڑیا (گجرات)، 31 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قومی یکجہتی کے دن اور ہندوستان کے مردآہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر نرمدا ضلع کے کیوڑیا (سرکاری طور پر ایکتا نگر کے نام سے جانا جاتا ہے) میں اسٹیچو آف یونٹی کا دورہ کیا۔ ہر سال کی طرح انہوں نے سردار پٹیل کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔

اسٹیچو آف یونٹی کے علاقے میں صبح سے ہی بارش ہو رہی ہے۔ مردآہن پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر ’قومی یکجہتیکا دن‘کی شاندار تقریبات میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں لوگ گجرات کے مختلف شہروں میں پہنچے۔ سردار میموریل کا دورہ کرنے کے بعد وزیراعظم یوم یکجہتی کی تقریبات میں شرکت کے لیے پہنچے۔ انہوں نے عوام سے اتحاد کا حلف لیا۔

اس موقع پر ایکتا پریڈ کا مشاہدہ کیا۔ وزیر اعظم مودی فوجیوں اور ہم وطنوں سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر 800 سے زیادہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران موجود رہیں گے۔ خراب موسم کی وجہ سے وزیر اعظم سڑک کے ذریعے وڈودرا سے کیوڑیا پہنچے۔ وزیر اعظم مودی آج صبح 10:45 بجے ’آرمب 7.0‘ کے اختتام پر ٹرینی افسران کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد وہ 12:20 بجے کیوڑیÇ سے وڈودرا کے لیے روانہ ہوں گے۔ دوپہر 1:00 بجے وڈودرا ہوائی اڈے سے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande