موہن یادو ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے 70 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ابھیودیہ مدھیہ پردیش کا آغاز کریں گے
موہن یادو ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے 70 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ابھیودیہ مدھیہ پردیش کا آغاز کریں گے ۔ مرکزی وزراء نائیڈو اور میگھوال موجود رہیں گے۔ معروف پلے بیک سنگر جوبن نوٹیال ایک سریلی پرفارمنس پیش کریں گے۔ بھوپال، 31 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو )فائل فوٹو(


موہن یادو ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے 70 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ابھیودیہ مدھیہ پردیش کا آغاز کریں گے

۔ مرکزی وزراء نائیڈو اور میگھوال موجود رہیں گے۔ معروف پلے بیک سنگر جوبن نوٹیال ایک سریلی پرفارمنس پیش کریں گے۔

بھوپال، 31 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کا 70واں یوم قیام ہفتہ، یکم نومبر کو دھوم دھام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو شام 6.30 بجے 70ویں یوم قیام ’’ابھیودیہ مدھیہ پردیش‘‘ کا آغاز کریں گے۔ اس میں خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط مدھیہ پردیش کی جھلک دکھائی جائے گی۔

اس تقریب میں مرکزی شہری ہوا بازی وزیر کنجرپو رم موہن نائڈو، ہندوستان کے قانون اور انصاف وزیر مملکت (آزاد حیثیت) ارجن رام میگھوال، مدھیہ پردیش کے سیاحت و ثقافت وزیر مملکت (آزاد حیثیت) دھرمندر بھاو سنگھ لودھی سمیت دیگر معزز شہریوں کی موجودگی متوقع ہے۔

رابطہ عامہ آفیسر انوراگ اوئیکے نے جمعہ کو بتایا کہ پیر تک جاری رہنے والے اس تین روزہ جشن میں گیت، موسیقی، رقص، فنون، دستکاری، فوٹوگرافی، ثقافتی سفر، ڈرون شو، آتشبازی وغیرہ سرگرمیوں کے ذریعے مدھیہ پردیش کی وراثت اور ترقی کے رنگ دیکھنے کو ملیں گے۔ اس ریاست گیر پروگرام کا مرکزی جشن لال پیریڈ گراونڈ میں تینوں دن شام 6.30 بجے سے ہوگا۔ افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کی قیادت میں صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور حاصل شدہ کامیابیوں پر مبنی تین منٹ کی فلم دکھائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے کے 500 فنکار خصوصی پیشکش کے طور پر بھگوان شری کرشن کی زندگی کا سفر ’’وشووند‘‘ مشترکہ پیشکش میں موسیقی کے ذریعے پیش کریں گے۔ ثقافتی پیشکشوں کے علاوہ سائنس اور ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے ذریعے وراثت سے ترقی پر مبنی ایک شاندار ڈرون شو بھی پیش کیا جائے گا، جس میں 2000 ڈرون کے ذریعے اب تک کا سب سے بڑا بصری جشن پیش کیا جائے گا۔ آسمان میں ترقی یافتہ مدھیہ پردیش کو نئے اور پرکشش انداز میں دکھایا جائے گا۔ اس کے بعد معروف پلے بیک سنگر جوبن نوٹیال اور ان کے گروپ ممبئی کی جانب سے ایک سریلی پرفارمنس پیش کی جائے گی۔ جوبن راتاں لمبیاں، ہمنواں میرے اور تاروں کے شہر میں گانے گانے کے لیے مشہور ہیں۔

اس کے علاوہ صوبے کے باشندے شاندار آتشبازی کا منظر بھی دیکھ سکیں گے۔ یکم نومبر 2025 کو شام کی سرگرمی سے قبل صبح 11 بجے لال پیریڈ گراونڈ، بھوپال میں مختلف نمائشوں کا افتتاح وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر کنجراپو رم موہن نائڈو اور ارجن رام میگھوال بھی موجود ہوں گے۔

رابطہ عامہ آفیسر نے بتایا کہ ’’ابھیودیہ مدھیہ پردیش‘‘ کے تحت لال پیریڈ گراونڈ میں روزانہ دوپہر 12 بجے سے رات 10 بجے تک مختلف ضمنی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان میں مختلف نمائشیں اہم کشش ہوں گی، جن میں ’’ترقی یافتہ مدھیہ پردیش 2047‘‘، مدھیہ پردیش کے وقار وکرامادتیہ اور ایودھیا، وکرامادتیہ کے سکّے اور کرنسی، آرش بھارت، بھارت وکرم، مدھیہ پردیش کی باوڑی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صوبے کی روایتی فنون، مدھیہ پردیش میں وراثت سے ترقی، مدھیہ پردیش کے مندروں کی نمائش بھی ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande