

نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کو ان کی 41 ویں برسی پر جمعہ ہکو کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے خراج عقیدت پیش کیا۔
کانگریس کے تینوں سینئر لیڈران نے نئی دہلی میں اندرا گاندھی میموریل میں اندرا گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت نذر کئے ۔ اس موقع پر کانگریس کے کئی سینئر قائدین اور کارکنان موجود تھے۔ اندرا گاندھی کی قوم کی تعمیر میں شراکت کو یاد کیا گیا اور ان کی قربانی کو ملک کی تاریخ میں ایک ناقابل فراموش باب کے طور پر بیان کیا گیا۔
31 اکتوبر 1984 کو ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے ہی سیکورٹی اہلکاروں نے ہلاک کر دیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد