
امراوتی،
30 اکتوبر (ہ س)۔ امراوتی سٹی کرائم برانچ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف
کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم شیخ
شہباز عرف مراری شیخ کلیم، عمر 24 سال، ساکن پٹھان چوک امراوتی ہے۔ اس کے پاس سے دیسی
تیار کردہ پستول، دو زندہ کارتوس اور ایک موپیڈ برآمد ہوئی جن کی مجموعی مالیت لگ
بھگ ایک لاکھ انیس ہزار روپے بتائی گئی ہے۔
پولیس بیان
کے مطابق کرائم برانچ کی ٹیم معمول کے گشت پر تھی جب ایک خفیہ اطلاع ملی کہ ملزم
اکیڈمی ہائی اسکول کے گراؤنڈ میں جرم کی نیت سے اسلحہ لے کر موجود ہے۔ اطلاع ملتے
ہی ٹیم نے فوری چھاپہ مارا اور مشتبہ شخص کو اسلحہ سمیت موقع پر گرفتار کر لیا۔
حکام کے
مطابق ضبط سامان میں ایک دیسی لوہے کا پستول میگزین سمیت جس کی قیمت پینتیس ہزار
روپے، دو زندہ کارتوس جن کی مالیت چار ہزار روپے اور ایک موپیڈ شامل ہے۔ پولیس نے
بتایا کہ ملزم پر پہلے بھی چوری، مارپیٹ اور قتل جیسے کئی سنگین مقدمات درج ہیں۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے