
اداکار رشبھ شیٹی کی انتہائی متوقع فلم ”کناتارا - چیپٹر 1“ 2 اکتوبر کو دسہرہ کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ اس فلم نے باکس آفس پر پہلے دن زبردست کمائی کی اور کئی سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ فلم کو شائقین اور ناقدین دونوں کی جانب سے زبردست رسپانس مل رہا ہے۔ یہ فلم رشبھ شیٹی کی 2022 کی سپرہٹ ”کانتارا“ کا پریکوئل ہے۔ فلم کی پہلے دن کی کمائی کے تازہ ترین اعداد و شمار اب جاری کر دیے گئے ہیں۔
باکس آفس رپورٹ
باکس آفس ٹریکر سیکنلککے مطابق، ”کانتارا - چیپٹر 1“ نے ریلیز کے پہلے دن شاندار شروعات کرتے ہوئے تقریباً 60 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے ۔ فلم نے اکیلے ہندی بیلٹ سے تقریباً 19-21 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے ۔ اس نے اس سال کی سب سے بڑی اوپننگ والی ہندی فلموں، ”چھاوا“ (?31 کروڑ روپے) اور ”سیارہ“ (22 کروڑ روپے) کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تاہم، یہ پون کلیان کی ”دے کال ہِم اوجی (63.75 کروڑ روپے) اور رجنی کانت کی ”قلی“ (65 کروڑ) سے قدرے کم ہے۔
فلم ” کانتارا - چیپٹر 1“ کو ہومبلے فلمز کے بینر تلے وجے کیراگندور اور چالو گوڈا نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس پریکوئل فلم میں مرکزی کردار اور ہدایت کاری ، دونوں کی ذمہ داری رشبھ شیٹی نے ادا کی ہے ۔ ان کے ساتھ رکمنی وسنت، گلشن دیویا، اور جے رام بھی اہم کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔ فلم کی تدوین سریش نے کی ہے، جس کی موسیقی بی اجنیش لوک ناتھ نے ترتیب دی ہے۔ غور طلب ہے کہ رشبھ شیٹی نے 2022 کی بلاک بسٹر ”کانتارا“ کے لیے بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ جیتا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد