احمد آباد ٹیسٹ کا دوسرا دن: راہل، جوریل اور جڈیجہ کی سنچریوں نے ہندوستان کو 286 رنز کی برتری دلائی
احمد آباد، 3 اکتوبر (ہ س) ۔ ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن اوپنر کے ایل راہل، نوجوان وکٹ کیپر بلے باز دھرو جوریل اور آل راو¿نڈر رویندر جڈیجہ کی سنچریوں کی بدولت اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔ ہندوستان نے دن کا اختتام 5 وکٹوں پر 44
احمد آباد ٹیسٹ کا دوسرا دن: راہل، جوریل اور جڈیجہ کی سنچریوں نے ہندوستان کو 286 رنز کی برتری دلائی


احمد آباد، 3 اکتوبر (ہ س) ۔

ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن اوپنر کے ایل راہل، نوجوان وکٹ کیپر بلے باز دھرو جوریل اور آل راو¿نڈر رویندر جڈیجہ کی سنچریوں کی بدولت اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔ ہندوستان نے دن کا اختتام 5 وکٹوں پر 448 رنز پر کیا اور پہلی اننگز میں 286 رنز کی زبردست برتری حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز اپنی پہلی اننگز میں صرف 162 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ہندوستان نے دن کا آغاز 121/2 سے کیا۔ کپتان شبھمن گل (50، 100 گیندوں، 5 چوکوں) نے نصف سنچری مکمل کی لیکن جلد ہی روسٹن چیز (2/37) کی گیند پر سلپ پر کیچ ہوگئے۔ گِل نے راہل کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 98 رنز جوڑے۔

پھر کے ایل راہل نے صبر سے بلے بازی کی اور اپنی سنچری مکمل کی۔ تاہم انہیں 100 رنز پر لنچ کے بعد جومیل نے آو¿ٹ کر دیا۔

اس کے بعد دھرو جوریل اور رویندر جڈیجہ نے بیٹنگ سنبھالی۔ انہوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 206 رنز کی شاندار شراکت سے ٹیم کو مضبوط کیا۔ جوریل نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی اور 125 رنز بنانے کے بعد کھاری پیر کے ہاتھوں آو¿ٹ ہوئے۔

رویندر جڈیجہ نے بھی دن کے آخری سیشن میں اپنی سنچری مکمل کی، 104 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ ان کے ساتھ کریز پر واشنگٹن سندر (9)* موجود ہیں ۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے دو جبکہ کھاری پیر، جیڈن سیلز اور جومل واریکن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande