
شمکند (قازقستان)، 28 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستان کی انڈر 20 خواتین فٹ بال ٹیم نے منگل کو کھیلے گئے دوسرے اور آخری دوستانہ میچ میں قازقستان کی انڈر- 19 ٹیم کے ساتھ 1-1 سے ڈرا کھیلا۔ شمکند کے بی آئی آئی کے اسپورٹس کمپلیکس میںکھیلے گئے دونوں گول دوسرے ہاف میں ہوئے۔
قازقستان کی ایڈیلیا بیکوزینا نے 47ویں منٹ میں میزبان ٹیم کو برتری دلائی۔ تاہم ہندوستان کی پوجا نے 55ویں منٹ میں شاندار ہیڈر کے ذریعے میچ برابر کردیا۔ انہیں یہ موقع بھومیکا دیوی کھموکچم کے دست کراس سے ملا۔ یہ پوجا کا مسلسل دوسرا میچ تھا جس میں انہوں نے گول کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ آئندہ اے ایف سی انڈر 20 ویمنز ایشین کپ 2026 کی تیاری کے حصے کے طور پر کھیلا گیا۔
ہندوستان اور قازقستان نے اس سے قبل ہفتہ کو اپنا پہلا دوستانہ میچ کھیلا تھا جس میں ہندوستان نے 3-2 سے جیت درج کی تھی۔ پہلے میچ میں سبانی دیوی نونگمیئی کاپم نے دوسرے ہی منٹ میں نیہا کے کراس پر گول کر کے ہندوستان کو برتری دلائی تھی۔ اس کے بعد 15 ویں منٹ میں انجو چانو کاینپیئبم نے ایک اور گول کر کے اسکور کو 2-0 کر دیا، جس میں پھر سے نیہا نے اسسٹ کیا تھا۔
قازقستان نے 23ویں منٹ میں زینل تلاسبایوا کی پنالٹی سے گول کا فرق کم ہوگیا، لیکن پوجا نے ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے ریمی تھوکچوم کے شاندار پاس سے تیسرا گول کرکے ہندوستان کی برتری بحال کردی۔ تاہم آخری لمحات میں نظیم الدانظر نے ایک اور پنالٹی پر گول کیا تاہم ہندوستان نے اپنی برتری کو برقرار رکھا اور فتح کو یقینی بنایا۔
دوسرے میچ میں حصہ لینے والی ہندوستانی ٹیم:
مونالیشا دیوی موئرانگتھیم (گول کیپر)، ریمی تھوکھچوم، تھوئبیسانا چانو توئجم، نیہا، پوجا، سیبانی دیوی نونگمیئی کاپم، لنگدیئکم، شوبھانگی سنگھ (کپتان)، انجو چانو کاینپئیبم، سنڈی ریمروآتپوئی کولنی،کاجول ڈیسوزا(بھومیکا دیوی کھموکچم46')۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد