
نئی دہلی، 27 اکتوبر (ہ س)۔ سپریم کورٹ سپریم کورٹ نے سنبھل تشددمعاملے میں تین ملزمین کو ضمانت دے دی ہے۔ جسٹس پی ایس نرسمہا کی صدارت والی بنچ نے ضمانت کا حکم جاری کیا۔ چاروں ملزمان کو 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے دانش، فیضان اور نذیر کی ضمانت منظور کر لی۔ یہ معاملہ شاہی جامع مسجد کے دوسرے سروے کے بعد 4 نومبر 2024 کوپیش آئے تشدد سے متعلق ہے۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے تقریباً 10 ایف آئی آر درج کی تھیں، جن میں ان چاروں ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان تینوں ملزمین کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔
تینوں افراد کی ضمانت کی درخواستیں پہلے نچلی عدالت اور پھر الہ آباد ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھیں۔ اس کے بعد ملزمین نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ سپریم کورٹ نے انہیں یہ کہتے ہوئے ضمانت دے دی کہ چونکہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے، چارج شیٹ داخل ہو چکی ہے اور الزامات طے ہو چکے ہیں، اس لیے ملزمان کو حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ سماعت کے دوران اتر پردیش حکومت نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد