طوفان مونتھا کے لیے اڈیشہ کے آٹھ اضلاع میں ریڈ الرٹ ا، 128 ٹیمیں تعینات
بھونیشور، 27 اکتوبر (ہ س)۔ اڈیشہ حکومت نے خلیج بنگال میں تیزی سے شدت اختیار کرنے والے طوفان ''مونتھا'' کے پیش نظر ریاست کے آٹھ جنوبی اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کی وجہ سے 27 اور 30اکتوبر کے درمیان ریاست کے کئی حصوں میں شدید سے انتہائی ش
Red alert in 8 Odisha districts for Cyclone Montha, 128 teams deployed


بھونیشور، 27 اکتوبر (ہ س)۔ اڈیشہ حکومت نے خلیج بنگال میں تیزی سے شدت اختیار کرنے والے طوفان 'مونتھا' کے پیش نظر ریاست کے آٹھ جنوبی اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کی وجہ سے 27 اور 30اکتوبر کے درمیان ریاست کے کئی حصوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش اور تیز ہواوں کی وارننگ دی گئی ہے۔ حکومت نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور راحت رسانی کے کاموں کے لئے 128خصوصی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، سائیکلون مونتھا 28 اکتوبر کو آندھرا پردیش کے کاکیناڈا ساحل کے قریب لینڈ فال کر سکتا ہے۔ اس کے اثرات سے اڈیشہ کے جنوبی حصوں میں شدید بارش، تیز ہواو¿ں اور سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق، سمندری طوفان مونتھا ہفتے کی رات دیر گئے وسطی خلیج بنگال میں بنا تھااور اس کا مرکز گوپال پور (اڈیشہ) سے تقریباً 850 کلومیٹر جنوب مشرق اور کاکیناڈا (آندھرا پردیش) سے تقریباً 680 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔ یہ طوفان تقریباً 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب-شمال مغربی سمت میں بڑھ رہا ہے اور اگلے چند گھنٹوں میں اس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔

ریاستی ریونیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر سریش پجاری نے بتایاکہ طوفان ملکانگیری، نبرنگ پور، کوراپٹ، رائگڑا، گجپتی، گنجام، کالاہانڈی اور کندھمال اضلاع میں سب سے زیادہ متاثر ہونے کی امید ہے۔ ان اضلاع کو شدید بارشوں، تیز ہواو¿ں اور مقامی سطح پر سیلاب کے امکان کی وجہ سے ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ پجاری نے کہا کہ حکومت نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور راحتی کارروائیوں کے لیے 128 خصوصی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ ان میں اڈیشہ ڈیزاسٹر ریپڈ ایکشن فورس کی 24 یونٹ، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی پانچ ٹیمیں اور 99 فائر سروس یونٹس شامل ہیں۔ تمام ٹیموں کو اسٹریٹجک طور پر حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ ہنگامی صورت حال کی صورت میں فوری ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ تین او ڈی آر اے ایف ٹیمیں، ایک این ڈی آر ایف یونٹ، اور فائر بریگیڈ کی آٹھ ٹیموں کو ملکانگیری میں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ او ڈی آر اے ایف کی تین، این ڈی آر ایف کی ایک اور فائر بریگیڈ کی 14ٹیموں کو کوراپٹ میں الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ فائر سروس کی دس ٹیمیں نبرنگ پور میں اور گیارہ رائگڑا میں تعینات ہیں۔ اسی طرح فائر بریگیڈ کی ٹیمیں گجپتی میں، چوبیس گنجام میں، بارہ کندھمال میں اور تیرہ کالاہانڈی میں تعینات کی گئی ہیں۔ این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں پہلے ہی ملکانگیری اور کوراپٹ پہنچ چکی ہیں، جبکہ اضافی ٹیمیں رائگڑا، گجپتی اور کندھمال بھیجی جا رہی ہیں۔ وزیر نے کہا کہ ریڈ زون کے تمام اضلاع میں کم از کم اوڈی آر اے ایف کی تین ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ بروقت تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande