انڈیا میری ٹائم ویک 2025 کا آغاز، امت شاہ نے افتتاح کیا، ہندوستان کو سمندری دنیا کی صفِ اوّل میں لانے کا ہدف
انڈیا میری ٹائم ویک 2025 کا آغاز، امت شاہ نے افتتاح کیا، ہندوستان کو سمندری دنیا کی صفِ اوّل میں لانے کا ہدف ممبئی ، 27 اکتوبر(ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے پیر کے روز ممبئی میں انڈیا میری ٹائم ویک 2025
AMIT SHAH INAUGURATES INDIA MARITIME WEEK 2025 IN MUMBAI


انڈیا میری ٹائم ویک 2025 کا آغاز، امت شاہ نے افتتاح کیا، ہندوستان کو سمندری دنیا کی صفِ اوّل میں لانے کا ہدف

ممبئی

، 27 اکتوبر(ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے پیر کے روز ممبئی

میں انڈیا میری ٹائم ویک 2025 کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ تقریب کے آغاز میں

انہوں نے چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ ۔

اس موقع

پر خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ حکومت میری ٹائم ویژن 2030 کے روڈ میپ کے ذریعے

ہندوستان کو ایک عالمی سطح کی سمندری طاقت میں بدلنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے

بتایا کہ ملک بھر میں گہرے پانی کی بندرگاہوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، جس سے

2030 تک ہندوستان کی کل کارگو ہینڈلنگ کی صلاحیت 10,000 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ

جائے گی۔

انہوں

نے کہا کہ ہندوستان کا محلِ وقوع اسے بین الاقوامی سمندری تجارت میں ایک اسٹریٹجک

برتری دیتا ہے، کیونکہ یہ ملک مشرق وسطیٰ اور شمالی-جنوبی ٹرانسپورٹ کوریڈور کے

اہم راستوں پر واقع ہے۔

امت شاہ

نے مزید کہا کہ قومی بندرگاہی ترقی میں مہاراشٹر کا کردار نمایاں ہے۔ ودھوان

بندرگاہ کی تکمیل کے بعد یہ دنیا کی دس بڑی بندرگاہوں میں شامل ہوگی۔ انہوں نے

واضح کیا کہ حکومت بندرگاہی ڈھانچے کی جدید کاری، ساحلی جہاز رانی کے فروغ اور

عالمی تعاون کے ذریعے سمندری تجارت کو مضبوط بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔

ممبئی ایگزیبیشن

سنٹر میں منعقدہ اس بین الاقوامی تقریب میں گیارہ ممالک کے وزارتی وفود نے شرکت کی۔

تقریب نے بلیو اکانومی کے میدان میں ہندوستان کے ابھرتے ہوئے کردار کو نمایاں کیا۔

منتظمین کے مطابق 85 ممالک کے 500 نمائش کنندگان، 350 مقررین اور ایک لاکھ سے زیادہ

مندوبین اس موقع پر شریک ہوئے۔

انڈیا میری

ٹائم ویک 2025 میں سرمایہ کاری کے مواقع، اسٹریٹجک تعاون اور عالمی شراکت داریوں

کو فروغ دینے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ حکومت توقع رکھتی ہے کہ جہاز سازی،

بندرگاہوں کی توسیع، لاجسٹکس، سپلائی چین، گرین شپنگ اور اندرون ملک آبی ٹرانسپورٹ

کے شعبوں میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

امت شاہ

نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ میری ٹائم ویژن 2030 ہندوستان کو ٹیکنالوجی،

اختراع، پائیداری اور بین الاقوامی اشتراک کے ذریعے ایک ممتاز سمندری معیشت میں

تبدیل کرنے کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی کی یہ کانفرنس حکومت کے اس

عزم کی نمائندہ ہے کہ ہندوستان کو ماحولیاتی طور پر ذمہ دار اور عالمی سطح پر

مسابقتی سمندری ملک بنایا جائے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande