کمپوننٹ مینوفیکچرنگ اسکیم کے تحت 7 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی
نئی دہلی، 27 اکتوبر (ہ س)۔ ملٹی -لیئر پرنٹڈ سرکٹ بورڈز (پی سی بی)،ایچ ڈی آئی پی سی بی ، کیمرہ ماڈیول، کاپر بلیڈ لیمینیٹ اور پولی پروپیلین فلم اب ہندوستان میں تیار کی جائیں گی۔ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے الیکٹرانکس
7 projects approved under Component Manufacturing Scheme


نئی دہلی، 27 اکتوبر (ہ س)۔ ملٹی -لیئر پرنٹڈ سرکٹ بورڈز (پی سی بی)،ایچ ڈی آئی پی سی بی ، کیمرہ ماڈیول، کاپر بلیڈ لیمینیٹ اور پولی پروپیلین فلم اب ہندوستان میں تیار کی جائیں گی۔ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے الیکٹرانکس کمپوننٹ مینوفیکچرنگ اسکیم (ای سی ایم ایس) کے تحت 5,532 کروڑ روپے کے سات پروجیکٹوں کی پہلی قسط کی منظوری کا اعلان کیا۔

ایسے سات پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی جن میں تمل ناڈو (5)، آندھرا پردیش (1) اور مدھیہ پردیش (1) شامل ہیں۔ ان پروجیکٹوں کے ذریعہ 36,559 کروڑ روپے کے کمپوننٹ کی پیداوار کی جائے گی اور 5,100 سے زیادہ براہ راست ملازمتیں پیدا ہوں گی ۔

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ پی سی بی کے لیے ہماری گھریلو مانگ کا 20 فیصد اور کیمرہ ماڈیول سب- اسمبلی کی ہماری مانگ کا 15 فیصد ان پلانٹس سے پیداوار کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہکاپر بلیڈ لیمینیٹ کی مانگ اب پوری طرح سے مقامی طور پر پوری کی جائے گی۔ ان پلانٹس سے اضافی 60 فیصد پیداوار برآمد کی جائے گی۔

وزارت کے مطابق، یہ قدم ہندوستان میں تیار مصنوعات بنانے سے لے کرماڈیولز، اجزا ، مواد اور ان کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری کی تیاری تک ہندوستان کے سفر میں ایک اہم قدم ہے۔ ای سی ایم ایس اسکیم کو ملکی اور عالمی ،دونوں کمپنیوں کی جانب سے زبردست ردعمل موصول ہوئے ہیں۔ 249 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ یہ 1.15 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری، 10.34 لاکھ کروڑ کی پیداوار اور 1.42 لاکھ ملازمتوں کی تخلیق کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ ہندوستان کے الیکٹرانکس سیکٹر میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا عہد ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کیمرہ ماڈیول کمپیکٹ امیجنگ یونٹس ہیں جو الیکٹرانک آلات میں تصاویر اور ویڈیوز کی کیپچرکرتے ہیں۔ ہندوستان میں ان کی پیداوار سے اسمارٹ فون، ڈرون، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، طبی آلات، روبوٹ اور آٹوموٹیو سسٹم میں ان کے استعمال کو قابل بنائے گی۔ ایچ ڈی آئی اور ملٹی لیئر پی سی بی اہم سرکٹ بورڈ ہیں جو ہر الیکٹرانک ڈیوائس کو جوڑتے اور کنٹرول کرتے ہیں۔ وہ اسمارٹ فون، لیپ ٹاپ، آٹوموٹیو اور صنعتی سسٹم میں استعمال ہوتے ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande