کھیل لے وزیر ستیش شرما نے بی سی سی آئی صدر سے ملاقات کی
جموں, 26 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں کرکٹ کے فروغ اور جدید اسپورٹس ڈھانچے کی تشکیل کے حوالے سے خوراک، سول سپلائیز و صارفین امور، ٹرانسپورٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، یوتھ سروسز و اسپورٹس کے وزیر ستیش شرما اور بی سی سی آئی کے صدر متھن منہاس کے درمیان
BCCI


جموں, 26 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں کرکٹ کے فروغ اور جدید اسپورٹس ڈھانچے کی تشکیل کے حوالے سے خوراک، سول سپلائیز و صارفین امور، ٹرانسپورٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، یوتھ سروسز و اسپورٹس کے وزیر ستیش شرما اور بی سی سی آئی کے صدر متھن منہاس کے درمیان ایک مفصل و نتیجہ خیز تبادلہ خیال عمل میں آیا۔

اس موقع پر وزیر ستیش شرما نے کہا کہ حکومتِ جموں و کشمیر نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے اور زمینی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید تربیتی مراکز، نوجوانوں کے لیے شمولیتی پروگرام، اور منظم ٹورنامنٹس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو پہچان کر انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی، دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ ریاست کے ہر گوشے سے نوجوان کرکٹ کے میدان میں اپنی قابلیت دکھا سکیں۔

ستیش شرما نے جموں و کشمیر میں بین الاضلاعی اور قومی سطح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد، کوچنگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، اور کرکٹ اسٹیڈیمز و تربیتی سہولیات کو قومی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت کا ہدف جموں و کشمیر کو کھیلوں، خصوصاً کرکٹ کے میدان میں ’’اسپورٹس ایکسی لینس‘‘ کا مرکز بنانا ہے، جس کے لیے انتظامیہ اور قومی اسپورٹس ادارے مشترکہ طور پر کوششیں جاری رکھیں گے۔

بی سی سی آئی کے صدر متھن منہاس نے جموں و کشمیر حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے فروغ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بی سی سی آئی ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں ابھرتی ہوئی کرکٹ ٹیلنٹ کو قومی سطح تک پہنچانے کے لیے ایک منظم اور پائیدار فریم ورک تیار کیا جائے گا، تاکہ جموں و کشمیر کے کھلاڑی بھی بین الاقوامی میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande