
ستارا
، 26 اکتوبر(ہ س)ستارا میں خاتون ڈاکٹر خودکشی کیس میں معطل
پولیس اہلکار اور دوسرے اہم ملزم گوپال بدنے نے اتوار کو پھلٹن پولیس اسٹیشن میں
خودسپردگی کر دی۔ پولیس نے اس سے تفصیلی پوچھ گچھ کے بعد اسے عدالت کے سامنے پیش
کر دیا۔
پولیس
کے مطابق، اس کیس کا پہلا ملزم پرشانت بنکر گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور اسے
عدالت نے چار دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔ بدنے کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں
تعینات کی گئی تھیں، مگر اس نے خود ہی تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دی۔
پولیس
افسران کے مطابق، بدنے سے پوچھ گچھ کے دوران اس کے اور ڈاکٹر کے درمیان تعلقات، مبینہ
ہراسانی اور خودکشی کے محرکات سے متعلق سوالات کیے گئے۔ تفتیش کار اس بات کی جانچ
میں مصروف ہیں کہ واقعہ میں دونوں ملزمان کا کردار کس نوعیت کا تھا۔
پھلٹن
پولیس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بدنے نے کہا، ’’میں ایماندار ہوں، عدالت پر
مجھے مکمل بھروسہ ہے۔‘‘
خیال
رہے کہ ستارا کے پھلٹن سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں تعینات 28 سالہ خاتون میڈیکل آفیسر نے
شہر کے ایک ہوٹل میں خودکشی کی تھی۔ اس نے اپنی ہتھیلی پر لکھا تھا کہ پولیس افسر
گوپال بدنے نے اس کے ساتھ چار بار جنسی زیادتی کی اور مالک مکان پرشانت بنکر نے
اسے ذہنی اذیت دی۔
اس
واقعہ کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے دونوں پولیس افسران کو فوری
طور پر معطل کر دیا تھا اور کیس کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
اسی دوران
کانگریس لیڈر وجے وڈیٹیوار نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملزم کی خودسپردگی
پولیس کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے یا یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اسے تحفظ فراہم کیا گیا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ بالواسطہ اور بلاواسطہ ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
جواب میں
وزیر اعلیٰ فڑنویس نے کہا کہ ’’یہ معاملہ حساس ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
تحقیقات پوری غیرجانبداری سے ہو رہی ہیں، اور قصورواروں کو کسی قیمت پر نہیں چھوڑا
جائے گا
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے