بھوپال سے آئی ایس آئی ایس سے جڑا مبینہ دہشت گرد گرفتار
بھوپال سے آئی ایس آئی ایس سے جڑا مبینہ دہشت گرد گرفتار ۔ دہلی کے ساتھی کے ساتھ مل کر دھماکے کی سازش رچ رہے تھے بھوپال، 24 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی پولیس اسپیشل سیل نے اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا (آئی ایس آئی ایس) سے جڑے ایک مبینہ دہشت گرد کو م
بھوپال سے آئی ایس آئی ایس سے جڑا دہشت گرد گرفتار


بھوپال سے آئی ایس آئی ایس سے جڑا مبینہ دہشت گرد گرفتار

۔ دہلی کے ساتھی کے ساتھ مل کر دھماکے کی سازش رچ رہے تھے

بھوپال، 24 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی پولیس اسپیشل سیل نے اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا (آئی ایس آئی ایس) سے جڑے ایک مبینہ دہشت گرد کو مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے کروند علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ دہلی کے صادق نگر سے بھی ایک دہشت گرد پکڑا گیا ہے۔ دونوں مل کر دہلی کے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں ایک بڑا دھماکہ کرنے کی سازش رچ رہے تھے۔

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے جمعہ کو آئی ایس آئی ایس ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں دہشت گردوں کو فدائین حملے کی ٹریننگ دی جا رہی تھی اور ان کا نشانہ دہلی تھا۔ دہشت گردوں کے پاس سے مشتبہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ فی الحال دہلی پولیس اسپیشل سیل کی ٹیم دونوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق 20 سالہ عدنان عرف ابو محارف کو دہلی سے اور عدنان خان عرف ابو محمد 21 سال کو بھوپال سے پکڑا ہے۔ بھوپال کے عدنان کو اتر پردیش کی اے ٹی ایس پہلے بھی پکڑ چکی ہے۔ اس نے 2024 میں گیان واپی معاملے کی سماعت کر رہے جج کو مارنے کی دھمکی دی تھی۔

دونوں دہشت گرد آئی ای ڈی دھماکہ کرنے کی سازش رچ رہے تھے اور اس نے دہلی میں کچھ مقامات کی ریکی بھی کی تھی۔ دونوں کے پاس سے بم کا ٹائمر سیٹ کرنے کے لیے گھڑی، لیپ ٹاپ میں بم بنانے کی ویڈیوز، آئی ایس آئی ایس کا جھنڈا، اس کی ڈریس بھی ملی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک مقام کی تصویر بھی ملی ہے، جہاں پر یہ دھماکا کرنے کی تیاری میں تھے۔

بھوپال کے کروند علاقے سے دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے عدنان کو دیوالی سے پہلے گرفتار کیا تھا۔ وہ سی اے کی تیاری بھی کر رہا تھا اور آئی ایس آئی ایس کی حمایت کرنے والے ایک واٹس ایپ گروپ میں سرگرم تھا۔ معلومات کے مطابق پہلے اس کا خاندان اشوکا گارڈن علاقے میں رہتا تھا، کچھ دن پہلے ہی یہ کروند میں شفٹ ہوئے تھے۔ یہ سوشل میڈیا کے ذریعے دہلی میں بیٹھے اپنے ساتھی سے جڑا ہوا تھا۔ پولیس نے دہلی میں پہلے ایک دہشت گرد کو پکڑا تھا، جب اس کے سوشل میڈیا اکاونٹ کھنگالے گئے تو بھوپال میں اس کے دوسرے ساتھی کا پتہ چلا۔

البتہ بھوپال میں پڑوسن جیوتی امکرے نے بتایا کہ وہ سید عدنان کو اچھی طرح جانتی ہیں۔ وہ کبھی مشتبہ نہیں لگا۔ عدنان پڑھنے والا لڑکا ہے اور اس بار میرٹ میں آیا تھا۔ اس کے 88 فیصد نمبر آئے تھے۔ وہ سی اے کی تیاری کر رہا تھا۔ ان کے گھر میں صاف ستھرا ماحول ہے۔ والد فیکٹری میں ہیں اور والدہ گھریلو خاتون ہیں۔ انہیں یہاں رہتے ہوئے 6 سال ہو گئے ہیں۔ یہ کرایے کا مکان ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande