سہ رخی دوستانہ فٹ بال ٹورنامنٹ: ایران نے بھارت کو 2-0 سے ہرا دیا
شیلانگ، 22 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستانی سینئر خواتین کی فٹ بال ٹیم کو منگل کی رات سہ رخی خواتین کے بین الاقوامی دوستانہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ایران کے ہاتھوں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ایران کی متبادل کھلاڑی سارہ دی
Triangular Women Friendship Football Tournament: Iran beat India 2-0


شیلانگ، 22 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستانی سینئر خواتین کی فٹ بال ٹیم کو منگل کی رات سہ رخی خواتین کے بین الاقوامی دوستانہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ایران کے ہاتھوں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ایران کی متبادل کھلاڑی سارہ دیدار نے دوسرے ہاف میں دو گول کر کے مہمانوں کو فتح دلائی۔ پہلا ہاف دونوں ٹیموں کے لیے بغیر کسی گول کے برابر رہا لیکن دوسرے ہاف میں ایران نے کھیل کو مکمل طور پر اپنے حق میں کر دیا۔ دیدار نے 64ویں اور 74ویں منٹ میں ہندوستانی دفاع کو دو بار توڑ دیا۔

اس سال کے شروع میں تاریخی اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی اس میچ میں پھیکی نظر آئی۔ ایرانی ٹیم نے بہترین ہم آہنگی اور جسمانی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شروع سے ہی کھیل کی رفتار کو کنٹرول کیا۔

ہندوستان کو میچ کے شروع میں چوتھے منٹ میں اس وقت خطرہ لاحق ہوگیا جب گول کیپر ایلنگبم پنتھوئی چانو گیند کو ٹھیک سے پکڑنے میں ناکام ر ہیں۔ تاہم، فنجوبم نرملا دیوی نے آخری لمحات میں کلیئرنس کے ساتھ ہندوستان کو ابتدائی جھٹکے سے بچا لیا۔

لیکن 64 ویں منٹ میں میلیکا موتیوالی طاہر کا کراس پرہندوستانی دفاع چوک گیا۔ زہرہ غضنباری کا ہیڈر کراس بار سے ٹکرایا اور گیند سارہ دیدار کے پاس آگئی جنہوں نے ایکروبیٹکانداز میں گول کیا۔

دس منٹ بعد 74 ویں منٹ میں دیدار نے رتن بالا دیوی کی غلطی کا فائدہ اٹھایا اور نیچی شاٹ جال میں ڈالی۔

ہندوستان کی پہلی موثر کوشش 89ویں منٹ میں ہوئی، جب لنڈا کوم سرٹو کی فری کک کو ایرانی گول کیپر راہا یزدانی نے شاندار طریقے سے بچایا۔ اضافی وقت میں ایران تیسرا گول کرنے کے قریب پہنچا لیکن فاطمہ شعبان غہرود کا شاٹ پوسٹ پر لگا۔ اب بھارت کا مقابلہ 27 اکتوبر کو نیپال سے ہوگا جبکہ ایران کا مقابلہ 24 اکتوبر کو نیپال سے ہوگا۔

ہندوستان کی ابتدائی الیون: ایلنگبم پنتھوئی چانو (گول کیپر)، پھنجوبم نرملا دیوی (کرن پسدا 85')، ہیمم شلکی دیوی، سنگیتا باسفور، نونگ مئی تھم رتن بالا دیوی، کرشمہ پورشوتم شروئیکر (رمپا ہلدار 61')، پیاری زاکھا(مالویکا پی 61')، گریس ڈانگمئی (کپتان) (پریادھرینی سیلادورائی 78')، سوروکھائیبم رنجن چانو، مارٹینا تھوکچوم (سنتوش 85')، لنڈا کوم سرتو۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande