بلٹ پر سوار تین دوست سڑک حادثے میں جاں بحق
نئی دہلی، 22 اکتوبر (ہ س)۔ شمالی ضلع کے سوروپ نگر علاقے میں کل دیر رات سڑک حادثے میں تین دوستوں کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ تینوں نوجوان منگل کی دیر رات ہریانہ کے مرتھل میں رات کا کھانا کھا کر واپس آ رہے تھے۔ ان کی بلٹ بائیک لباس پور فلائی او
Three friends riding a Bullet died in a road accident


نئی دہلی، 22 اکتوبر (ہ س)۔ شمالی ضلع کے سوروپ نگر علاقے میں کل دیر رات سڑک حادثے میں تین دوستوں کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ تینوں نوجوان منگل کی دیر رات ہریانہ کے مرتھل میں رات کا کھانا کھا کر واپس آ رہے تھے۔ ان کی بلٹ بائیک لباس پور فلائی اوور پر جرسی بیریئر سے ٹکرا گئی۔ تینوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق منگل کی رات تقریباً 1:33 بجے پولیس کو جی ٹی روڈ پر لباس پور فلائی اوور پر سڑک حادثے کی اطلاع ملی۔ جائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس کو سڑک پر ایک تباہ شدہ بلٹ بائیک پڑی ہوئی اور قریب ہی پڑے ہوئے تین نوجوان شدید زخمی پائے۔ تینوں کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

مرنے والوں کی شناخت سمت (27)، موہت (26) اور انوراگ (23) کے طور پر کی گئی ہے۔ تینوں نانگلوئی کے رہائشی تھے۔ تینوں دوست ایک بلٹ پر سوار تھے۔ پولیس کے مطابق ان میں سے کسی نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا اور موٹر سائیکل تیز رفتاری سے چل رہی تھی۔ حادثے کے وقت کوئی عینی شاہد نہیں ملا۔ پولیس نے لاشوں کو مردہ خانہ میں محفوظ کر لیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande