انڈیگو کی پرواز نے وارانسی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی، تمام مسافر محفوظ
ایندھن کے رساؤ کی شکایت کے بعد پائلٹ نے طیارے کو رن وے پر اتارنے کی اجازت مانگی۔ وارانسی، 22 اکتوبر (ہ س)۔ کولکاتا سے سری نگر جانے والی انڈیگو ایئر لائنس کی پرواز کو بدھ کی شام اتر پردیش کے وارانسی کے بابت پور میں واقع لال بہادر شاستری بین الاقوام
لینڈنگ


ایندھن کے رساؤ کی شکایت کے بعد پائلٹ نے طیارے کو رن وے پر اتارنے کی اجازت مانگی۔

وارانسی، 22 اکتوبر (ہ س)۔ کولکاتا سے سری نگر جانے والی انڈیگو ایئر لائنس کی پرواز کو بدھ کی شام اتر پردیش کے وارانسی کے بابت پور میں واقع لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایندھن کے رساؤ کی شکایت کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

طیارے کے پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) وارانسی سے رابطہ کیا اور اترنے کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے کے بعد طیارے کو رن وے پر بحفاظت اتار لیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈی سی پی گومتی زون آفس کی طرف سے بتایا گیا کہ انڈیگو ایئر لائنز کی پرواز نمبر 6ای-6961 جو کولکاتا سے سری نگر جا رہی تھی، جہاز میں ایندھن کے اخراج کی شکایت پر وارانسی کے بابت پور ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ طیارے میں کل 166 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔ ان سب کو بحفاظت ائیرپورٹ کے آرائیول ہال میں بٹھا دیا گیا۔ تکنیکی ٹیم طیارے کی جانچ اور مرمت میں مصروف ہے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی اور متعلقہ تحقیقاتی ایجنسی ضروری تحقیقات میں مصروف ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande