دھرم شالہ، 21 اکتوبر (ہ س)۔ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ پی سی اے) کے سابق صدر اور ڈائریکٹر آر پی سنگھ کا حال ہی میں کلو کے موہل میں انتقال ہوگیا۔ ان کی آخری رسومات کل کلو کے موہل میں واقع ان کے آبائی گھر میں ادا کی گئیں۔
ان کے آخری رسوم میں کئی معززین اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے چیئرمین ارون دھومل، ایچ پی سی اے کے سکریٹری اونیش پرمار، ڈائریکٹر وجے بھنڈاری، اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان شیو کپور اور تیج پرکاش چوپڑا موجود تھے۔
غور طلب ہے کہ آر پی سنگھ نے گزشتہ تین دہائیوں میں ہماچل پردیش میں کرکٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی انتھک کوششوں اور وژن نے ریاست میں کرکٹ کی بنیاد کو مضبوط کیا اور بے شمار صلاحیتوں کو پنپنے کے مواقع فراہم کئے۔آئی پی ایل کے چیئرمین ارون دھومل نے کہا کہ آنجہانی آر پی سنگھ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس ناقابل تلافی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan