ویمنس ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو لگا دھچکا، ایلیسا ہیلی انگلینڈ کے خلاف میچ سے باہر ہوگئیں۔
نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کپتان الیسا ہیلی پنڈلی کی انجری کے باعث بدھ (22 اکتوبر) کو انگلینڈ کے خلاف ویمنس ورلڈ کپ 2025 کے لیگ میچ میں نہیں کھیلیں گی۔ ہفتہ کے پریکٹس سیشن کے دوران ہیلی کو پنڈلی میں ہلکی
ہیلی


نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کپتان الیسا ہیلی پنڈلی کی انجری کے باعث بدھ (22 اکتوبر) کو انگلینڈ کے خلاف ویمنس ورلڈ کپ 2025 کے لیگ میچ میں نہیں کھیلیں گی۔

ہفتہ کے پریکٹس سیشن کے دوران ہیلی کو پنڈلی میں ہلکی تکلیف ہوئی تھی۔ اس نے بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف سنچریاں اسکور کی ہیں اور ان کی غیر موجودگی آسٹریلیا کے لیے باعث تشویش ہے۔

ٹیم انتظامیہ نے بتایا کہ ہیلی کی انجری پر میڈیکل ٹیم کڑی نظر رکھے گی۔ ان کی دستیابی کا فیصلہ 25 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلیا کے آخری لیگ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

ہیلی کی غیر موجودگی میں بیتھ مونی وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی جبکہ 22 سالہ نوجوان اوپنر جارجیا وول کو ٹیم میں اننگز کا آغاز کرنے کا موقع ملنے کی امید ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں نے پہلے ہی سیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی کر لی ہے تاہم ٹیم کپتان ہیلی کی فٹنس پر نظر رکھے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande