اونا، 20 اکتوبر (ہ س)۔ اونا ضلع کے ہرولی سب ڈویژن کے کرم پور گاو¿ں میں پیر کی صبح چیتے کے حملے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ تیندوے نے گاو¿ں والوں پر اچانک حملہ کر دیا جس سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور اسے علاقائی اسپتال اونا ریفر کردیا گیا ہے، جب کہ دیگر پانچ کا علاج سول اسپتال، ہرولی میں کیا جارہا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات اور محکمہ حیوانات کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ محکمہ کی ٹیم کو تیندوے کو قابو کرنے میں تقریباً پانچ گھنٹے لگے۔ وائلڈ لائف کے ماہر ڈاکٹر امیت نے تیندوے کو دو بار ٹرانکولائزر گن کا انجکشن لگایا جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔ اس کے بعد ٹیم نے تیندوے کو بحفاظت پنجرے میں بند کر لیا۔
اس واقعہ کے بعد گاو¿ں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ گاو¿ں والوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ علاقے میں تیندوے کی سرگرمیوں پر نظر رکھے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔ ڈی ایف او اونا نے بتایا کہ تیندوے کو بچا لیا گیا ہے اور فی الحال اسے محکمہ جنگلات کے تحفظ مرکز میں رکھا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan