غازی پور: گنگا ندی میں ڈوبیں تین لڑکیاں ،دو کی موت، ایک لاپتہ
غازی پور، 19 اکتوبر (ہ س)۔ اترپردیش میں غازی پور ضلع کے کرند تھانہ علاقے کے امواگھاٹ میں اتوار کو دریائے گنگا میں نہاتے ہوئے تین لڑکیاں ڈوب گئیں۔ دو لڑکیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ ایک لاپتہ ہے۔ اس کی تلاش جاری ہے۔ سی او صدر شیکھر سینگر ن
غازی پور: گنگا ندی میں ڈوبیں تین لڑکیاں ،دو کی موت، ایک لاپتہ


غازی پور، 19 اکتوبر (ہ س)۔

اترپردیش میں غازی پور ضلع کے کرند تھانہ علاقے کے امواگھاٹ میں اتوار کو دریائے گنگا میں نہاتے ہوئے تین لڑکیاں ڈوب گئیں۔ دو لڑکیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ ایک لاپتہ ہے۔ اس کی تلاش جاری ہے۔

سی او صدر شیکھر سینگر نے بتایا کہ رامجن پور گاو¿ں کی سات لڑکیاں آج صبح نارک چتردشی تہوار کی وجہ سے نہانے کے لیے لیلا پور امواگھاٹ پہنچیں۔ چار لڑکیاں کنارے پر بیٹھ گئیں اور ان میں سے تین، پونم یادو (18)، رولی یادو (16) اور خوشی یادو (14) دریائے گنگا میں نہانے لگیں اور تینوں گہرے پانی میں جانے کے بعد ڈوب گئیں۔ چیخ و پکار سن کر کنارے پر بیٹھی لڑکیوں نے آس پاس کے لوگوں کو مدد کے لیے بلایا۔ دریا کے کنارے پر موجود کشتی والوں نے لڑکیوں کو بچانا شروع کر دیا۔ ادھر پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور غوطہ خوروں کی مدد سے ڈوبنے والی لڑکیوں کی تلاش شروع کر دی۔ کافی کوششوں کے بعد پونم اور رولی کی لاشیں دریا سے نکالی گئیں۔ دریا میں ڈوبنے والی خوشی کی تلاش تاحال جاری ہے۔

سی او صدر نے بتایا کہ تین بچیاں نہاتے ہوئے دریا میں ڈوب گئیں۔ ڈوبنے سے دو لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں، ٹیمیں ایک لڑکی کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande