گجرات سے صنعتی نمک لے کر پہلی مال بردار ٹرین کشمیر پہنچی
نئی دہلی، 18 اکتوبر (ہ س)۔ شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن نے مال برداری کا ایک نیا سنگ میل حاصل کیا ہے۔ گجرات کے کھراگھوڈا گڈز شیڈ سے 1,350 ٹن صنعتی نمک کی پہلی ٹرین کی کھیپ جمعہ کو اننت ناگ گڈز شیڈ (جموں و کشمیر) میں کامیابی کے ساتھ پہنچی۔ 21 بی سی این
گجرات سے صنعتی نمک لے کر پہلی مال بردار ٹرین کشمیر پہنچی


نئی دہلی، 18 اکتوبر (ہ س)۔ شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن نے مال برداری کا ایک نیا سنگ میل حاصل کیا ہے۔ گجرات کے کھراگھوڈا گڈز شیڈ سے 1,350 ٹن صنعتی نمک کی پہلی ٹرین کی کھیپ جمعہ کو اننت ناگ گڈز شیڈ (جموں و کشمیر) میں کامیابی کے ساتھ پہنچی۔ 21 بی سی این ویگنوں میں لے جانے والی یہ کھیپ وادی کشمیر میں صنعتی نمک کی ریل نقل و حمل کے آغاز کی نشاندہی کرتی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق اس کھیپ کو ٹیننگ انڈسٹری، صابن کی تیاری اور اینٹوں کے بھٹوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ اقدام قابل اعتماد اور اقتصادی ریل ٹرانسپورٹ کے ذریعے وادی کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے میں ایک نیا سنگ میل ہے۔

ریل کے ذریعے صنعتی نمک کی سپلائی کی بحالی وادی میں ضروری اشیاءکی مسلسل دستیابی کو یقینی بنائے گی، نقل و حمل کے اخراجات اور وقت دونوں کو کم کرے گی، اور سڑک کی نقل و حمل پر انحصار میں کمی آئے گی۔ یہ انتظام انتہائی کارآمد ثابت ہوگا، خاص طور پر خراب موسمی حالات کے دوران، جب سڑک کا رابطہ متاثر ہوتا ہے۔جموں ڈویژن کے سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر اچیت سنگھل نے کہا کہ اس کنسائنمنٹ کی آمد سے مستقبل میں اس طرح کے مزید کارگو ٹرانسپورٹیشن کی حوصلہ افزائی ہوگی جس سے گجرات اور جموں و کشمیر کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔قابل ذکر ہے کہ حالیہ مہینوں میں وادی کشمیر میں ریلوے مال کی نقل و حمل میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ حال ہی میں وادی سے سیب کی پہلی کھیپ ریل کے ذریعے دہلی اور دیگر ریاستوں تک پہنچائی گئی تھی، جب کہ ماروتی گاڑیوں سمیت دیگر صنعتی سامان بھی ریل کے ذریعے وادی میں پہنچایا جا رہا ہے۔ہندوستانی ریلوے کے یہ اقدامات جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لاجسٹک نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کی طرف ایک بڑا قدم ہے، جس سے تجارت، صنعت اور خطے کے عام لوگوں کو یکساں فائدہ پہنچے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande