بی ایس ایف نے بھارت پاک سرحد سے ہیروئن اور آئس ڈرگس ضبط کی
چنڈی گڑھ، 18 اکتوبر (ہ س)۔ بی ایس ایف نے بھارت پاک سرحد پر تلاشی مہم چلائی اور فیروز پور اور امرتسر سرحدی علاقوں سے ہیروئن اور آئس ڈرگس برآمد کیں۔ بی ایس ایف نے ہفتہ کو اطلاع دی کہ اس نے پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر فیروز پور کے ٹنڈی والا گاؤں کے قر
ڈرگس


چنڈی گڑھ، 18 اکتوبر (ہ س)۔ بی ایس ایف نے بھارت پاک سرحد پر تلاشی مہم چلائی اور فیروز پور اور امرتسر سرحدی علاقوں سے ہیروئن اور آئس ڈرگس برآمد کیں۔

بی ایس ایف نے ہفتہ کو اطلاع دی کہ اس نے پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر فیروز پور کے ٹنڈی والا گاؤں کے قریب کھیتوں سے 602 گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔ اسی طرح امرتسر کے گاؤں باہنی راجپوتان سے 3.675 کلو گرام آئس ڈرگ برآمد کی گئی۔ دریں اثنا، بی ایس ایف نے روڑانوالہ خورد کے قریب تلاشی کے دوران پیلے رنگ کے ٹیپ میں لپٹی ہوئی ایک پستول بھی برآمد کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande