بانہال مارکیٹ میں چوروں نے کئی دکانوں پر ہاتھ صاف کیا۔
جموں, 18 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع رامبن کے بانہال قصبے میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات نامعلوم چوروں کے ایک گروہ نے متعدد دکانوں میں نقب لگا کر نقدی اور قیمتی سامان اڑا لیا، جس سے مقامی تاجروں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ وارداتیں م
بانہال مارکیٹ میں چوروں نے کئی دکانوں پر ہاتھ صاف کیا۔


جموں, 18 اکتوبر (ہ س)۔

ضلع رامبن کے بانہال قصبے میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات نامعلوم چوروں کے ایک گروہ نے متعدد دکانوں میں نقب لگا کر نقدی اور قیمتی سامان اڑا لیا، جس سے مقامی تاجروں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ وارداتیں مرکزی جامع مسجد بانہال کے نزدیک جموں و کشمیر بینک مارکیٹ کے علاقے میں پیش آئیں۔ چوروں نے رات کی تاریکی میں ایک خشک میوہ جات کی دکان، ایک فوٹو اسٹیٹ کی دکان اور ایک ڈھابے کے تالے توڑ کر اندر گھس کر لوٹ مار کی۔

متاثرہ دکانداروں نے بتایا کہ جب وہ صبح دکانیں کھولنے پہنچے تو تالے ٹوٹے ہوئے اور نقدی سمیت قیمتی اشیاء غائب تھیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بانہال پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande