دیویانی رانا نے نگروٹہ اسمبلی حلقہ کے لیے پرچہ نامزدگی جمع کیے۔
جموں, 18 اکتوبر (ہ س)۔ بی جے پی کی امیدوار دیویانی رانا نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کی نگروٹہ اسمبلی نشست کے ضمنی انتخاب کے لیے اپنے نامزدگی کاغذات جمع کرائے۔ یہ انتخاب 11 نومبر 2کو منعقد کیا جائے گا۔ دیویانی رانا نے سینئر بی جے پی رہنماؤں اور
Divyana


جموں, 18 اکتوبر (ہ س)۔

بی جے پی کی امیدوار دیویانی رانا نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کی نگروٹہ اسمبلی نشست کے ضمنی انتخاب کے لیے اپنے نامزدگی کاغذات جمع کرائے۔ یہ انتخاب 11 نومبر 2کو منعقد کیا جائے گا۔

دیویانی رانا نے سینئر بی جے پی رہنماؤں اور بڑی تعداد میں موجود اپنے حامیوں کے ہمراہ جموں میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں نامزدگی داخل کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگروٹہ سے انتخاب لڑنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے، اور وہ پُراعتماد ہیں کہ عوام انہیں وہی محبت اور اعتماد عطا کریں گے جو ان کے مرحوم والد دیویندر سنگھ رانا کو حاصل رہا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد کی سب سے بڑی شناخت ان کی محنت، دیانتداری اور ہر طبقے کے لوگوں کے لیے احترام کا رویہ تھا۔رانا صاحب نے ہمیشہ ہر ایک کے ساتھ محبت اور وقار سے پیش آنے کی مثال قائم کی۔ میں انہی اقدار کو اپنا مشن بنا کر آگے بڑھنا چاہتی ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ مرحوم دیویندر سنگھ رانا نگروٹہ کے سابق رکنِ اسمبلی تھے،اُن کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ دیویانی رانا نے رواں سال سیاست میں فعال کردار ادا کرنا شروع کیا اور جنوری 2025 میں بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کی نائب صدر کے طور پر تقرر پائی تھیں۔

ادھر، بی جے پی کے سینئر رہنما اور قائدِ حزبِ اختلاف سنیل شرما نے کہا کہ دویانی رانا عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار امیدوار ہیں جو اپنے والد کی سیاسی وراثت اور عوامی اعتماد کو بخوبی آگے بڑھائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande